آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے گن فار گلوری کے چار نشانے باز
نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔ گگن نارنگ اسپورٹس پروموشن فاو¿نڈیشن (گن فار گلوری) کے چار نشانے باز آئندہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ چین کے شہر ہانگزو میں 20 سے 29 جولائی تک منعقد ہونے والے اس باوقار مقابلے میں ہندوست
آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے گن فار گلوری کے چار نشانے باز


نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔

گگن نارنگ اسپورٹس پروموشن فاو¿نڈیشن (گن فار گلوری) کے چار نشانے باز آئندہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

چین کے شہر ہانگزو میں 20 سے 29 جولائی تک منعقد ہونے والے اس باوقار مقابلے میں ہندوستانی نشانے باز دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کریں گے۔ فاو¿نڈیشن کی جانب سے اولمپیئن ایلاوینل والاریون اور رودراکش بالاصاحب پاٹل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایلاونیل خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل اور 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹس میں حصہ لیں گی، جبکہ رودراکش مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل اور 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

اس کے علاوہ فاو¿نڈیشن کے ابھرتی ہوئی شوٹر ساکشی سنیل پاڈیکر (خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل) اور شاہو تشار مانے (مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل) بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دونوں کھلاڑی ڈومیسٹک مقابلوں میں شاندار پرفارمنس اور اکیڈمی میں وسیع ٹریننگ کے بعد ورلڈ کپ میں قدم رکھیں گے۔

گزشتہ تین سالوں سے گن فار گلوری اکیڈمی سے منسلک ساکشی سنیل پاڈیکر نے حال ہی میں قومی ریکارڈ بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل فاو¿نڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، انہوں نے کہا، میری توجہ ایک وقت میں ایک شاٹ پر رہے گی۔ یہ طریقہ اب تک میرے لیے اچھا کام کر رہا ہے۔ ہم نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تکنیکی پہلوو¿ں پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے، اور میں اپنی تیاری اور اپنی صلاحیتوں پر پراعتماد ہوں۔ ہر مقابلہ سیکھنے کا موقع ہوتا ہے، اور میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف خود کو پرکھنے کے لئے پر جوش ہوں۔

مردوں کے نشانے باز شاہو تشار مانے بھی گزشتہ ڈھائی سالوں سے گن فار گلوری اکیڈمی میں تربیت لے رہے ہیں۔ شاہو، جنہوں نے حال ہی میں ایئر رائفل ٹرائلز میں قومی ریکارڈ قائم کیا، کہا کہ ان کا مقصد صرف اور صرف اپنی بہترین کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، میں ورلڈ کپ میں کسی خاص مقصد کے ساتھ نہیں جا رہا ہوں۔ جب میں نے حال ہی میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو میں صرف کھیل سے لطف اندوز ہو رہا تھا اور موجودہ پر توجہ مرکوز کر رہا تھا۔ میں اس بار بھی اسی سوچ کے ساتھ پہنچوں گا۔ اگر میں اپنے معمولات پر عمل کروں گا اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے شوٹ کروں گا تو نتائج خود بخود سامنے آئیں گے۔ تمغہ جیتنا یقیناً خاص ہوگا، لیکن میری ترجیح اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھانا ہے۔

ہانگزو میں ہونے والا آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ ہندوستانی رائفل شوٹرز کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔ یہ مقابلہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے آنے والی بڑی بین الاقوامی چمپئن شپ کی تیاری کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande