
مونٹیویڈیو (یوروگوئے)، 17 جولائی (ہ س)۔ یوراگوئے کے اسٹار فٹبالر لوئس سواریز نے برازیل کے قدآور فٹبالر رونالڈو نازریو سے ملاقات کے بعد ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں ’اب تک کا بہترین نمبر 9‘ قرار دیا۔
سواریز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر رونالڈو نازریو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اورانہوں نے اس کا کیپشن دیا،’ اب تک کا بہترین نمبر 9!‘
رونالڈونازریو کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم اسٹرائیکرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے برازیل کو عالمی کپ جتانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے شاندار کیریئر کے دوران متعدد انفرادی اور ٹیم اعزازات حاصل کیے۔
اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران انٹر میامی کے اسٹرائیکر لوئس سواریز نے بھی انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کے ساتھ ایک خاص لمحہ شیئر کیا تھا۔
سواریز نے ’ایکس‘ پر دونوں کھلاڑیوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، ’ ایک شاندار نمبرõ 9کے ساتھ! آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
تصویر میں سواریز اور کین ایک دوسرے کی نمبر 9 کی جرسی پکڑے ہوئے نظر آئے۔ دونوں تجربہ کار اسٹرائیکرز نے گرمجوشی سے ملاقات کی اور جرسیوں کا تبادلہ کیا، جس کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan