روٹ کی شاندار اننگز، انگلینڈ نے بھارت کو چار وکٹ سے شکست دی،ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر
کارڈف ، 17 جولائی (ہ س)۔ جو روٹ کی ذمہ دارانہ ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعرات کو صوفیہ گارڈنز میں انگلینڈ نے 44.1 اوورز میں چھ وکٹ پر 234 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ اس فتح کے
روٹ کی شاندار اننگز، انگلینڈ نے بھارت کو چار وکٹ سے شکست دی،ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر


کارڈف ، 17 جولائی (ہ س)۔ جو روٹ کی ذمہ دارانہ ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعرات کو صوفیہ گارڈنز میں انگلینڈ نے 44.1 اوورز میں چھ وکٹ پر 234 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابرہوگئی، لارڈز میں اتوار کو ہونے والا تیسرا ون ڈے فیصلہ کن میچ ہوگا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت کو 44 اوورز میں 233 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ بھارت کی جانب سے ویراٹ کوہلی نے 65 اور شریس ایئر نے 66 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ اننگز نہیں کھیل سکا۔ کپتان شبھمن گل نے 31، روہت شرما نے 26 اور جسپریت بمراہ نے 20 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ گس اٹکنسن نے بھی تین اور ثاقب محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

234 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات بہت خراب رہی۔ بین ڈکٹ ، جیکب بیتھل اور کپتان ہیری بروک بہت جلدی جلدی آو¿ٹ ہوگئے ، ٹیم کا اسکور تین وکٹ پر 53 تھا۔ تجربہ کار جو روٹ نے پھر ایک اینڈ پر جم گئے اور اننگز کو مستحکم کیا۔

روٹ کو سیم کرن (26)، ول جیکس ( 30) اور آخر میں گس اٹکنسن (23 ناٹ آو¿ٹ ) نے بھرپور سپورٹ کیا۔ روٹ اپنی سنچری سے صرف ایک رن دوررہ گئے، لیکن ان کے ناقابل شکست 99 رنز نے 35 گیندیں باقی رہ کر انگلینڈ کو فتح دلائی۔ یہ ون ڈے میں ان کا لگاتار پانچواں 50 پلس اسکور بھی تھا۔

ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے پہلی ہی گیند پر وکٹ لے کر انگلینڈ کو دباو¿ میں ڈال دیا۔ پرسدھ کرشنا اور گرنور برار نے بھی ابتدائی کامیابیاں فراہم کیں ، لیکن مڈل آرڈر میں روٹ کی ذہین بیٹنگ کے خلاف ہندوستانی گیند باز میچ پر کنٹرول برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔گرنور برار نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ دیگر باو¿لرز وقفے وقفے سے وکٹیں لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ہندوستان کی اننگز کا آغاز خراب رہا لیکن ویراٹ کوہلی اور شریس ایئر نے چوتھی وکٹ کے لیے 67 رنز جوڑ کر ٹیم کو آگے بڑھایا۔ کوہلی نے سات چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے ، جب کہ ایئر نے 66 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیلی۔بمراہ نے آخری اوورز میں کچھ جارحانہ شاٹس کھیلے لیکن ہندوستان 233 رنز سے آگے نہ بڑھ سکا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande