رانی مکھرجی پیپرازی سے ہوئیں ناراض
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچیں رانی اس وقت پیپرازی سے ناراض نظر آئیں جب انہیں لگا کہ کہیں ان کی بیٹی آدیرا کی تصاویر بھی کیمرے میں قید نہ ہو گئی ہوں ۔ رانی نے فوراً فوٹوگراف
Rani-Mukerji-gets-angry-paparazzi


بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچیں رانی اس وقت پیپرازی سے ناراض نظر آئیں جب انہیں لگا کہ کہیں ان کی بیٹی آدیرا کی تصاویر بھی کیمرے میں قید نہ ہو گئی ہوں ۔ رانی نے فوراً فوٹوگرافرز سے پوچھا، ”بیٹی کی تصویر تونہیں لی ہے نا؟“ اس کے بعد انہوں نے کیمرے کی طرف دیکھ کر تسلی کی کہ آدیرا کی کوئی تصویر ریکارڈ نہیں ہوئی ہے۔ دراصل ، رانی کی بیٹی آدیرا انہیں لینے ایئرپورٹ پہنچی تھیں لیکن وہ کیمروں سے دور رہیں اور ان کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔

رانی مکھرجی اور ان کے شوہر، فلمساز آدتیہ چوپڑا، شروع سے ہی اپنی بیٹی کی پرائیویسی کے تئیں انتہائی حساس رہے ہیں۔ انہوں نے آدیرا کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنے کی اپنی کوشش سے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے رانی کے رویے کی تعریف کی۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار ماں ہونے کے ناطے رانی نے اپنی بیٹی کی رازداری کے تحفظ کے لیے جو اقدامات کیے ہیں، وہ بالکل درست ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ رانی اور آدتیہ نے سال 2014 میں اٹلی میں ایک انتہائی نجی تقریب میں شادی کی تھی اور آدیرا کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی۔

کام کے بارے میں بات کریں تو رانی مکھرجی حال ہی میں فلم ”مردانی 3“ میں نظر آئی تھیں۔ اس ایکشن تھریلر میں، انہوں نے ایک بار پھر پولیس افسر شیوانی شیواجی رائے کا کردار ادا کیا، جو بچوں کی اسمگلنگ اور بچوں کی بھیک مانگنے والے گروہوں کے خلاف مہم چلاتی ہے۔ فلم کو ناظرین کی طرف سے مثبت ردعمل ملا اور اب یہ اوٹی ٹی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ ہوائی اڈے کی یہ ویڈیو ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ رانی اپنی بیٹی کی ذاتی زندگی کو لائم لائٹ سے دور رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande