
اداکار پریش راول نے پہلی بار فلم ’او ایم جی 2‘ سے الگ ہونے کی وجوہات پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے ہدایت کار امت رائے کے ساتھ مل کر فلم کے لیے اصل آئیڈیا تیار کیا، لیکن بعد میں کہانی میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ پریش راول کا دعویٰ ہے کہ جس اصل کانسیپٹ پر انہوں نے کام کیا ،اس کے لئے انہیں کوئی کریڈٹ نہیں ملا، جس سے وہ مایوس ہوئے۔
پریش راول کے مطابق، اکشے کمار کے فلم سے جڑنے کے بعد اسکرپٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیںاور کہانی کا فارمیٹ پوری طرح بدل دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس نظریاتی بنیاد پر انہوں نے فلم کا تصور کیا تھا، وہ نئی تبدیلیوں سے ختم ہو گئیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا اور سیکوئل کا حصہ نہیں بنے۔پریش راول کے اس بیان نے فلم انڈسٹری میں تخلیقی حقوق اور کریڈٹ کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
غور طلب ہے کہ 'او ایم جی' کے پہلے پارٹ میں کانجی لال جی مہتا کے طور پر ان کی اداکاری کو ناظرین نے بہت سراہا تھا۔ ایسے میں ان کے تازہ انکشاف نے ایک بار پھر فلم کے سیکوئل سے متعلق تخلیقی اختلافات کو موضوع بحث بنا دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد