
نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کے روز آندھرا پردیش کے پلناڈو ضلع کے نرسراوپیٹ میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے لون آو¿ٹ ریچ پروگرام کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت 1 لاکھ سے زیادہ مستحقین میں 3,216 کروڑ روپے کے قرض تقسیم کئے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو بھی موجود تھے۔
وزارت خزانہ نے ایک ایکس پوسٹ میں اطلاع دی ہے کہ وزیر خزانہ سیتا رمن نے نرسراوپیٹ میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر لون آو¿ٹ ریچ پروگرام میں حصہ لیا۔ اقتصادی طور پر کمزور طبقات اور کسانوں میں تقریباً 3,216 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے۔
سیتا رمن اور وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے نرسراوپیٹ میں مختلف پبلک سیکٹر بینکوں کے ذریعہ منعقدہ قرض کی رسائی کے پروگرام میں شرکت کی۔ سیتا رمن اور نائیڈو نے یونین بینک کی جانب سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس اار) پہل کے تحت فراہم کردہ ایمبولینس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نائیڈو نے بتایا کہ زراعت کے شعبے کے لیے 2,363 کروڑ روپے، انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لیے 325 کروڑ روپے، اور رہائش، تعلیم، گاڑیوں اور شمسی توانائی کے لیے 624 کروڑ روپے کے قرضے منظور کیے گئے ہیں۔
ایک الگ تقریب میں، نائیڈو اور سیتا رمن نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدام کے تحت پبلک سیکٹر یونین بینک کی طرف سے فراہم کردہ ایمبولینس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ