کیرالہ کے وزیر داخلہ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 'آپریشن طوفان' پر تبادلہ خیال کے لیے وزیر اعلیٰ وجے سے ملاقات کی
چنئی، 15 جولائی (ہ س)۔ جنوبی ہندوستان میں منشیات کی اسمگلنگ کو موثر طریقے سے روکنے کے لئے ، کیرالہ کے وزیر داخلہ رمیش چنیتھلا نے بدھ کو چنئی میں تمل ناڈو سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ وجے سے ملاقات کی اور تفصیلی بات چیت کی۔ میٹنگ میں کیرالہ حکومت کی طرف س
ملاقات


چنئی، 15 جولائی (ہ س)۔ جنوبی ہندوستان میں منشیات کی اسمگلنگ کو موثر طریقے سے روکنے کے لئے ، کیرالہ کے وزیر داخلہ رمیش چنیتھلا نے بدھ کو چنئی میں تمل ناڈو سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ وجے سے ملاقات کی اور تفصیلی بات چیت کی۔ میٹنگ میں کیرالہ حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی 'آپریشن طوفان' مہم، بین ریاستی تال میل، سرحدی علاقوں میں نگرانی میں اضافہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور ریاستوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، کیرالہ کے وزیر داخلہ رمیش چنیتھلا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ وجے کے ساتھ ان کی ملاقات کا بنیادی مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے جنوبی ہند کی ریاستوں کے درمیان تال میل کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ حکومت نے اداکار موہن لال کو نوجوانوں اور معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منشیات کے خاتمے کی مہم کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ منشیات کے گروہ خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی کے طلباءکو نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل اور مشترکہ کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ وجے کو کیرالہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

رمیش چنیتھلا نے مزید کہا کہ کیرالہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ اور پڈوچیری کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائیاں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام ریاستوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مربوط کارروائی کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو حکومت نے اس مہم میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعلیٰ وجے نے تمل ناڈو-کیرالہ سرحد پر سیکورٹی کو مزید مضبوط کرنے اور سرحدی علاقوں میں نگرانی بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے جنوبی ہند کی پانچ ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کا ایک مشترکہ اجلاس جلد ہی منعقد کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کے مسئلے سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صرف پولیس کی کارروائی ہی کافی نہیں ہے بلکہ نوجوانوں اور طلباءمیں بیداری پھیلانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور شہریوں سے اس مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

انہوں نے بتایا کہ کیرالہ حکومت کے آپریشن طوفان کے تحت پولیس نے اب تک تقریباً 70 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی ہیں۔ آپریشن کا مقصد بین ریاستی ا سمگلنگ نیٹ ورکس کو ختم کرنا، منشیات کے کاروبار میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنا اور جنوبی ہندوستان میں منشیات کی اسمگلنگ کو مو¿ثر طریقے سے کنٹرول کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande