امرتسر میں دہشت گردی کی سازش ناکام، آئی ایس آئی کا کارندہ ہینڈ گرینیڈ اور پستول سمیت گرفتار
- پولیس اداروں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی سازش تھی
- پولیس اداروں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی سازش تھی


چنڈی گڑھ، 15 جولائی (ہ س): امرتسر کمشنریٹ پولیس نے ایک شخص کو ہینڈ گرینیڈ، 9 ایم ایم گلاک پستول اور چار زندہ کارتوس سمیت گرفتار کرکے سرحد پار سے رچی گئی دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے بدھ کے روز بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت سمیت کمار عرف پنڈت (24) کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع روپ نگر کے گاؤں سکھسال کا رہائشی ہے اور اس وقت امرتسر کے پنڈوری وڑائچ میں رہ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم انسٹاگرام کے ذریعے سرحد پار موجود آئی ایس آئی کے ہینڈلرز کے رابطے میں تھا۔ اسے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے پولیس اداروں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

ڈی جی پی کے مطابق پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے اور اس میں شامل دیگر ساتھیوں اور ہینڈلرز کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

امرتسر کے پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھلر نے بتایا کہ مصدقہ خفیہ اطلاعات اور تکنیکی نگرانی کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیموں نے سمیت کمار عرف پنڈت کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک گلاک پستول اور چار زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ایک ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے خلاف پہلے بھی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج ہے۔

اس معاملے میں امرتسر کے کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande