چھتیس گڑھ ڈی ایم ایف گھوٹالے کے ملزم ستپال سنگھ چھابڑا کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س) ۔سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ میں ڈسٹرکٹ منرل فنڈ (ڈی ایم ایف) گھوٹالہ کے ملزم ستپال سنگھ چھابڑا کو ضمانت دے دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی زیرقیادت بنچ نے کہا کہ اس معاملہ میں کئی شریک ملزمان بشمول مرکزی ملزم اور سابق آئی اے ای
ضمانت


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س) ۔سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ میں ڈسٹرکٹ منرل فنڈ (ڈی ایم ایف) گھوٹالہ کے ملزم ستپال سنگھ چھابڑا کو ضمانت دے دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی زیرقیادت بنچ نے کہا کہ اس معاملہ میں کئی شریک ملزمان بشمول مرکزی ملزم اور سابق آئی اے ایس افسر انل ٹوٹیجا کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔

عدالت نے کہاکہ انل ٹوٹیجا کو 18 مئی کو ضمانت دی گئی تھی۔ ڈی ایم ایف گھوٹالہ میں کان کنی سے متاثرہ مقامی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے مختص فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ ستپال سنگھ چھابڑا، جس پر ڈی ایم ایف کے تحت ایک ٹھیکہ دینے کے لیے 5 کروڑ روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے، کو ٹرائل کورٹ میں حاضر ہونا چاہیے اور ضمانت کی شرائط پوری کرنی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande