سی بی ایس ای کے ڈیجیٹل جانچ نظام میں خامیوں پر سپریم کورٹ کا اظہارِ تشویش، اصلاحا ت کی ہدایت
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س): سپریم کورٹ نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی بارہویں جماعت کے امتحانات کے ڈیجیٹل ایویلیوایشن سسٹم اور آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) سے متعلق سامنے آنے والی شکایات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس
سی بی ایس ای کے ڈیجیٹل جانچ نظام میں خامیوں پر سپریم کورٹ کا اظہارِ تشویش، اصلاحی اقدامات کی ہدایت


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س): سپریم کورٹ نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی بارہویں جماعت کے امتحانات کے ڈیجیٹل ایویلیوایشن سسٹم اور آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) سے متعلق سامنے آنے والی شکایات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ان خامیوں کے باعث طلبہ میں مایوسی پائی جا رہی ہے، لہٰذا متعلقہ حکام فوری اصلاحی اقدامات کریں۔

سماعت کے دوران عدالت نے اس معاملے میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے معاونت طلب کی۔ عدالت نے کہا کہ بعض مسائل مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ حکام طلبہ کے خدشات اور مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اس پر تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ ان معاملات کی جانچ کے لیے ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ سی بی ایس ای کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحی اقدامات کی تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کی جائیں۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) کے ذریعے امتحانی پرچوں کی جانچ کے لیے واضح قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان طلبہ اور والدین کی مشکلات دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں جو اس نظام کے باعث پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متاثرہ طلبہ کو مناسب حد تک رعایت دی جائے اور او ایس ایم نظام کے لیے جامع رہنما اصول وضع کیے جائیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande