
کولکاتا، 15 جولائی (ہ س)۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا حامی ترنمول کانگریس کو 21 جولائی کو برلا تارا منڈل کے سامنے ریلی نکالنے کی محدود اجازت دے دی ہے۔ تاہم عدالت نے کئی شرائط رکھی ہیں۔ جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی بنچ نے ہدایت دی کہ جلاس میں 2,500 سے زیادہ لوگ نہیں ہونے چاہئیں اور یہ کہ اجلاس صرف دوپہر 12:00 بجے سے 3:30 بجے کے درمیان ہی ہو سکتاہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ پوری سڑک بلاک کر کے اجتماع نہیں ہو سکتا۔ جلسہ سڑک کے ایک طرف ہو گا جبکہ دوسری طرف گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔ مزید برآں، ٹریفک میں خلل نہیں آنا چاہیے، اور پولیس امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوگی۔
ممتا کی قیادت والی ترنمول کانگریس کی طرف سے 21 جولائی کے پروگرام کے تعلق سے دائر ایک عرضی کی بدھ کو سماعت ہوئی۔ عرضی گزاروں نے دھرمتلہ میں اجتماع کی اجازت مانگی تھی، لیکن عدالت نے وہاں اجازت دینے سے انکار کردیا اور ریاستی حکومت سے متبادل مقام تجویز کرنے کو کہا۔ ترنمول کانگریس سمیت دیگر جماعتوں نے بھی متبادل جگہوں کی تجویز پیش کی جس میں برلا تارا منڈل کے سامنے کا علاقہ بھی شامل ہے۔ جس کے بعد عدالت نے شرائط کے ساتھ اس مقام پر اجتماع کی اجازت دے دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ