علم سے دانشمندی، مہارت سے ترقی اور بہترین صحت سے ہر عزم کی تکمیل ہوتی ہے : وزیراعظم مودی
علم سے دانشمندی، مہارت سے ترقی اور بہترین صحت سے ہر عزم کی تکمیل ہوتی ہے : وزیراعظم مودی نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح ایکس پر ایک سبھاشتم کا اشتراک کیا جس میں انہوں نے علم، مہارت اور بہترین صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
وزیراعظم نریندر مودی کے ایکس ہینڈل پر آج شیئر کیا گیا سبھاشیتم۔


علم سے دانشمندی، مہارت سے ترقی اور بہترین صحت سے ہر عزم کی تکمیل ہوتی ہے : وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح ایکس پر ایک سبھاشتم کا اشتراک کیا جس میں انہوں نے علم، مہارت اور بہترین صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علم سے دانشمندی، مہارت سے ترقی اور بہترین صحت سے ہر عزم کی تکمیل ہوتی ہے۔ آج ہمارے نوجوان انہی اوصاف کو اپنا کر ملک کی پہچان کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر یہ سبھاشتم شیئر کیا، ’’دنھیانامتمم داکشیم دھانانامتمم شروتم۔ لابھانام شریہ آروگیم سکھانام تشٹی روتمام۔۔‘‘ یہ سبھاشیتم (شلوک) مہابھارت کے یکش-یدھشٹھر درمیان ہونے والے مکالمے سے لیا گیا ہے۔

اس سبھاشیتم کا مطلب ہے- تمام بہترین اوصاف میں مہارت سب سے بہتر ہے۔ تمام دولتوں میں علم سب سے بڑی پونجی ہے۔ تمام فائدوں میں بہترین صحت سب سے بڑا فائدہ ہے۔ تمام سکھوں میں قناعت سب سے افضل ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande