
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹو امت شاہ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی سینئر قومی رہنماوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی اچھی صحت، لمبی عمر اور کامیاب زندگی کے لیے دعا کی۔
بدھ کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل گجرات کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے اور لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اوراشور سے ان کی بہترین صحت اور خوشگوار، خوشحال زندگی کے لیے دعا کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں وہ گجرات کے ترقیاتی سفر کو مسلسل آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھگوان سومناتھ مہادیو سے وزیراعلیٰ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھوپیندر بھائی پٹیل کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اشور سے ان کی اچھی صحت، لمبی عمر اور خوشحال زندگی کے لیے دعا کی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھوپیندر پٹیل ترقی پسند ذہنیت کے ساتھ گجرات کی ترقی کو تیز کرنے اور گڈ گورننس کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان کی اچھی صحت، لمبی عمر اور عوامی خدمت کے لیے وقف زندگی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ریاست کی مسلسل ترقی اور عوامی بہبود کے لیے ان کی وابستگی قابل ستائش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بھگوان شری رام کی مہربانی ان پر ہمیشہ قائم رہے گی۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے بھوپیندر پٹیل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ بھگوان دوارکادھیش انہیں اچھی صحت، لمبی عمر اور خوشگوار زندگی عطا کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قابل قیادت میں گجرات ترقی اور عوامی بہبود کے نئے سنگ میل طے کرتا رہے گا۔
وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی سالگرہ پر، سرکردہ قومی قائدین بشمول بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی