اتر پردیش کو فارما اور میڈیکل ڈیوائس کا مرکز بنانے کا معاہدہ
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س): ۔ انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) اور اتر پردیش پروموٹیڈ فارما کونسل (یو پی پی پی سی) نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں معیار، جدت طرازی اور ریگولیٹری عمدگی کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس
اتر پردیش کو فارما اور میڈیکل ڈیوائس کا مرکز بنانے کا معاہدہ


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س): ۔

انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) اور اتر پردیش پروموٹیڈ فارما کونسل (یو پی پی پی سی) نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں معیار، جدت طرازی اور ریگولیٹری عمدگی کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد کوالٹی کے معیار کو مضبوط بنانا، ریگولیٹری تعمیل کو بڑھانا، اور فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائس کے شعبے میں جدت اور صلاحیت کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

معاہدے کے تحت، دونوں ادارے مشترکہ طور پر دواسازی اور طبی آلات کی صنعت میں معیار اور ریگولیٹری تعمیل کو مضبوط کریں گے، اور ہندوستانی فارماکوپیا، فارماکو ویجیلنس (دواو¿ں کے مضر اثرات کی نگرانی)، اور میٹریو ویجیلنس (طبی آلات کی حفاظت کی نگرانی) کے بارے میں بیداری پیدا کریں گے۔

اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرام، ورکشاپس اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھا کر تحقیق اور اختراع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو منفی واقعات کی ڈیجیٹل رپورٹنگ کے لیے جدید آلات فراہم کیے جائیں گے، اور مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کی کوالٹی اشورینس اور نگرانی کے ذریعے مریضوں کی حفاظت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

انڈین فارماکوپیا کمیشن نے بدھ کو کہا کہ یہ شراکت داری اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے، جدت طرازی کی حمایت کرنے اور ہندوستان کے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس کا مقصد اتر پردیش کو دواسازی، طبی آلات اور صحت کی دیکھ بھال کی ٹیکنالوجی کا ایک اہم مرکز بننے میں مدد کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande