پی اے سی کی رپورٹ کے بعداین ایچ اے آئی نے کئی خامیوں کو دور کیا: وینوگوپال
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین اور کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے ساتھ روڈ سیفٹی، ٹول ٹیکس،
ہائی


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین اور کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے ساتھ روڈ سیفٹی، ٹول ٹیکس، مختلف لیویز اور ہائی وے کی تعمیر کے معیار کے بارے میں میٹنگ نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے آئی نے پی اے سی کی رپورٹ میں نمایاں کیے گئے بہت سے اہم مسائل کو حل کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں پی اے سی کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ کمیٹی نے پہلے پارلیمنٹ کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی، جس میں قومی شاہراہ کے منصوبوں کے ڈیزائن اور تعمیر میں کئی خامیوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں سڑک کی حفاظت کے پہلووں، ٹول وصولی کے نظام اور تعمیراتی معیار پر خاص تشویش کا اظہار کیا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی اس بات پر مطمئن ہے کہ این ایچ اے آئی نے رپورٹ میں اٹھائے گئے بہت سے اہم مسائل پر کارروائی کی ہے اور کچھ اہم خدشات کو دور کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پبلک انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے منسلک ٹیرف اور یوزر چارجز سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی اے سی احتساب کو یقینی بنانے کے لیے عوامی فنڈز سے تعمیر کیے جانے والے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے ضروری تجاویز دیتا رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande