مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہے: جے رام رمیش
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت پر اقتصادی پالیسیوں کو لاگو کرنے میں ناکامی اور مہنگائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح سے ملک کو شدید اقتصادی بحران میں دھکیلنے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ جب معیشت کے تمام بنیادی رجحانات ریڈ
ملک


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت پر اقتصادی پالیسیوں کو لاگو کرنے میں ناکامی اور مہنگائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح سے ملک کو شدید اقتصادی بحران میں دھکیلنے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ جب معیشت کے تمام بنیادی رجحانات ریڈ الرٹ پر ہیں، حکومت عوام کی توجہ ہٹانے اور ڈیٹا چھپانے میں مصروف ہے۔

بدھ کو شائع ہونے والے ایک اخباری مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے، پارٹی کے جنرل سکریٹری (مواصلات)، جے رام رمیش نے لکھا کہ 44 مہینوں میں بدترین تھوک مہنگائی (9.87فیصد) رہی ہے، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بوائی تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عام عوام مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے جبکہ کسان حکومتی پالیسیوں اور خراب موسم کی دوہری مارکا شکار ہیں۔

رمیش نے الزام لگایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے صنعت کی لاگت میں اضافہ کیا ہے اور اس پر قابو پانے کے بجائے حکومت تشویشناک اعداد و شمار کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوک مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار مودی حکومت کی معاشی بدانتظامی اور ناکامی کی ایک مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک کا ہر طبقہ پریشانی کا شکار ہے تو حکومت کی ترجیحات کیا ہیں؟ 12 سال اقتدار میں رہنے کے بعد مرکزی حکومت کو اس معاشی ناکامی کا جواب دینا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande