کابینہ نے وارانسی میں 10,998 کروڑ روپے کی لاگت سے ورونا ایلیویٹڈ کوریڈور کو منظوری دی
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے وارانسی کو ٹریفک جام سے نجات دلانے اور کاشی کے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے 10,998.32 کروڑ روپے کی لاگت سے 43.218 کلومیٹر طویل ورونا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ بدھ کو وزیر اعظ
کابینہ نے وارانسی میں 10,998 کروڑ روپے کی لاگت سے ورونا ایلیویٹڈ کوریڈور کو منظوری دی


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔

مرکزی حکومت نے وارانسی کو ٹریفک جام سے نجات دلانے اور کاشی کے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے 10,998.32 کروڑ روپے کی لاگت سے 43.218 کلومیٹر طویل ورونا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور (سی سی ای اے) کی میٹنگ میں اس منصوبے کو منظوری دی گئی۔ اس پروجیکٹ کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی طرف سے ہائبرڈ اینوئٹی ماڈل (ایچ اے ایم) کے تحت تیار کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کابینہ کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وارانسی میں سالانہ تقریباً 15کروڑیاتری اور سیاح آتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں نے ہندوستان کے ثقافتی ورثے میں ایک نیا فخر پیدا کیا ہے، جس کے نتیجے میں کاشی آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی ضرورت کے جواب میں، کاشی کے بنیادی ڈھانچے کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے آج دو اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی، جس میں ورونا ندی کے ساحل پر بننے والا یہ ایلیویٹیڈ کوریڈور اہم ہے۔

حکومت کے مطابق، یہ کوریڈور وارانسی میں بھیڑ کم کرنے کے منصوبے کا ایک اہم جزو ہوگا۔ مین ایلیویٹڈ روٹ کے علاوہ اس منصوبے میں فلائی اوور، ریمپ، لوپس اور سروس روڈز کی تعمیر بھی شامل ہوگی۔ کل لاگت میں سے 4,565.33 کروڑ روپے تعمیر پر اور 934.91 کروڑ روپے زمین کے حصول پر خرچ کیے جائیں گے۔

یہ پروجیکٹ کاشی اور کاشی ریلوے اسٹیشن کے درمیان این ایچ-31 تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔ یہ وارانسی رنگ روڈ، لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈہ، کاشی ریلوے اسٹیشن، وارانسی سٹی ریلوے اسٹیشن، وارانسی جنکشن، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن، رام نگر بندرگاہ، سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی، وارانسی کے گھاٹوں اور چندولی کے علاقے تک رسائی کو نمایاں طور پر سہولت فراہم کرے گا۔

ہندستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande