
نئی دہلی، 15 جولائی ( ہ س):۔
مرکزی حکومت نے 625 ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم (ایم پی ایم ایس) کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بدھ کو پانچ سال کی مدت (2026-27 سے 2030-31 تک) کے لیے اس اسکیم کو منظوری دی۔
کابینہ کے فیصلوں سے باخبرکرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت گھریلو موبائل فون مینوفیکچرنگ کے لیے 2.25% سے 5% تک کی ترغیبی امداد فراہم کی جائیں گی۔ گھریلو سورسنگ کے لیے اضافی 1.5% ترغیبی رقم بھی فراہم کی جائے گی۔ ہندوستانی برانڈز بنانے کے لیے ڈیزائن اور تحقیق کے لیے اضافی 3% ترغیبی امدادفراہم کی جائے گی۔
ویشنو نے کہا کہ منصوبہ کی مدت کے دوران موبائل فون کی پیداوار 39 لاکھ کروڑ تک پہنچنے کی امید ہے۔ مزید برآں، یہ اسکیم تقریباً 60,000 براہ راست ملازمتیں تخلیقکرے گی اور اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالے گی۔
حکومت کے مطابق، اس اسکیم کا مقصد تکنیکی خودمختاری حاصل کرنے، زیادہ اقتصادی قدر پیدا کرنے، اور ڈیزائن اور تحقیق اور ترقی میں ہندوستانی پیٹنٹ بنانے کے لیے ہندوستانی برانڈز کی تعمیر کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسمارٹ فونز 2025 میں ہندوستان سے سب سے بڑی برآمدی مصنوعات تھیں، جو ڈیزل ایندھن اور کٹے ہوئے ہیرے جیسی روایتی بڑی برآمدی اشیاءکو پیچھے چھوڑچکی ہے ۔ ہندوستان اب حجم کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون بنانے والا ملک ہے، اور ہندوستان میں استعمال ہونے والے 99.2 فیصد موبائل فون مقامی طور پر بنائے جاتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ