راجستھان میں مناباو-تنوٹ شاہراہ پر موبائل نیٹ ورک کے معیار کی جانچ، جیو اور ایئرٹیل بہتر
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی ٹیلی مواصلاتی انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) کے ذریعے راجستھان میں مناباو¿ (باڑمیر) سے تنوٹ (جیسلمیر) (این ایچ-70) پر جون میںکئے گئے موبائل نیٹ ورک معیار کی جانچ میں جیو اور ایئرٹیل نے ڈیٹا کی رفتار میں بہتر کارکرد
TRAI-NETWORK-TEST-NH70-RAJASTHAN


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی ٹیلی مواصلاتی انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) کے ذریعے راجستھان میں مناباو¿ (باڑمیر) سے تنوٹ (جیسلمیر) (این ایچ-70) پر جون میںکئے گئے موبائل نیٹ ورک معیار کی جانچ میں جیو اور ایئرٹیل نے ڈیٹا کی رفتار میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ بی ایس این ایل اوروی آئی ایل کافی پیچھے رہے۔

مرکزی وزارت مواصلات نے منگل کو بتایا کہجانچ میں کلیدی معیار کے پیمانے جیسے کوریج، کال ڈراپ کی شرح، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح، ڈیٹا ڈاو¿ن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار کی پیمائش کی گئی۔ جائزے کے دوران، تمام ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کے سم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی ، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر لائیو وائس اور ڈیٹا سیشن قائم کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، کوریج گیپ کے معاملے میں ایئرٹیل کے 14,130 سیمپل میں سے 5,728 میں نیٹ ورک نہیں ملا،جبکہ بی ایس این ایل کے لیے 10,174 میں سے 8,509،آر جے آئی ایل کے لیے 14,701 میں سے 881، اوروی آئی ایل کے لیے 11,286 میں سے 9,227 سیمپل میں کوریج نہیں تھا۔ کمزور سگنلز والے نمونوں کی ایک قابل ذکر تعداد بھی درج کی گئی۔

کال ڈراپ کی شرح کے لحاظ سے، ایئرٹیل کے48 میں سے 10 کال، بی ایس این ایل کے 6 میں سے 2 کال، آر جے آئی ایل کے76 میں سے 3 اوروی آئی ایل کے 8میں سے ایک کال ڈراپ ہوئی۔کال سائلنس کے واقعات کے لحاظ سے، 32 میں سے 4 ایئرٹیل کال، 7 میں سے 2 بی ایس این ایل کال اور 68آر جے آئی ایل کالوں میں سے 8 نے تین سیکنڈ سے زیادہ کی خاموشی درج ہوئی۔وی آئی ایل کے لیے یہ ڈیٹا دستیاب نہیں ہو سکا۔

ڈیٹا سروسز کے لیے ڈاو¿ن لوڈ کی اوسط رفتار ایئر ٹیل کے لیے 42.83 ایم بی بی ایل، بی ایس این ایل کے لیے 3.49 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل کے لیے 55.05 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل کے لیے 0.35 ایم بی پی ایس تھی۔ اپ لوڈ کی رفتار ایئر ٹیل کے لیے 14.03ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل کے لیے 2.80ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل کے لیے 7.01 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل کے لیے 0.75 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔

یہ ڈرائیو ٹیسٹ 3 جون کو ٹرائی کے جے پور میں علاقائی دفتر نے 311.4 کلومیٹر طویل راستے پر کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande