
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ انتخابی کمیشن نے ہریانہ اور آندھرا پردیش کے لئے خصوصی جامع نظر ثانی ( ایس آئی آر) سے متعلق کچھ تاریخوں میں تبدیلی کر دی ہے۔ تاہم، دونوں ریاستوں میں مسودہ اور حتمی ووٹرفہرستوں کی اشاعت کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں دونوں ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران کو خط لکھا ہے۔ اس میں اس نے اپنی درخواستوں کا حوالہ دیتے ہوئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق بوتھ لیول افسران کے گھر گھر جا نے کے عمل کی تاریخ میں 15 جون سے 24 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں کی از سر نو ترتیب 24 جولائی تک مکمل کی جائے گی اور 31 جولائی تک ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع کر دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ، دعوے اور اعتراضات 31 جولائی سے 30 اگست کے درمیان داخل کیے جاسکتے ہیں۔ دعووں پر 31 جولائی سے 28 ستمبر تک کارروائی کی جائے گی اور حتمی ووٹر لسٹ 3 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد