سپریم کورٹ سے شاہ رخ خان کو راحت ، منت کی تزئین و آرائش کا راستہ صاف
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س) ۔سپریم کورٹ نے ممبئی کے باندرہ میں واقع سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بنگلے، منت کی تزئین و آرائش کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں بنچ نے شاہ رخ خان کے بنگلے کی تزئین و آرائش کا ر
شاہ رک


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س) ۔سپریم کورٹ نے ممبئی کے باندرہ میں واقع سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بنگلے، منت کی تزئین و آرائش کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں بنچ نے شاہ رخ خان کے بنگلے کی تزئین و آرائش کا راستہ صاف کردیا۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ممبئی کے سماجی کارکن سنتوش داو¿نڈکر کے عزائم پر شک ظاہر کیا۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ منّت میں مزید دو منزلیں شامل کرنے کے لیے ضروری ماحولیاتی منظوری حاصل نہیں کی گئی اور نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے اس پہلو کو نظر انداز کیا۔ یہ ان دیکھی شاہ رخ خان کے ایک بڑے فلمی اسٹار ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی اور ان پر الگ قوانین کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے۔

عرضی گزار نے پونے میں واقع ویسٹرن زون میں این جی ٹی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کے فلمی ستارے کی حیثیت سے متاثر نہیں ہوتی۔ اگر کوئی اپنے گھر میں چند منزلیں شامل کرنا چاہتا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ قانون پر بڑی حد تک عمل کیا گیا ہے۔ پڑوسیوں یا دوسروں کے اعتراضات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande