سپریم کورٹ نے وکیل پر حملے کی جانچ رپورٹ طلب کی، دہلی پولیس کو سیکورٹی کی ہدایت
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے دہلی میں ایک وکیل کے گھر میں گھس کر حال ہی میں ہوئے حملے کے معاملے کی جانچ رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ وکیل کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔ سپریم ک
سپریم کورٹ


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے دہلی میں ایک وکیل کے گھر میں گھس کر حال ہی میں ہوئے حملے کے معاملے کی جانچ رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ وکیل کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر وکاس سنگھ نے اس معاملے کو چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے مینشن کرتے ہوئے کہا کہ 11 جولائی کو وکیل پنکج شرما کے گھر میں گھس کر چار لوگوں نے حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد پنکج شرما کے سر میں آٹھ ٹانکے آئے ہیں۔

وکاس سنگھ نے کہا کہ دہلی پولیس ملزمان کے اثر و رسوخ میں آ کر کام کر رہی ہے اور یہ ملزمان ایک مقامی رہنما سے جڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے پولیس نہ تو ان کے خلاف مناسب کارروائی کر رہی ہے اور نہ ہی متاثرہ وکیل کو سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔

وکاس سنگھ نے کہا کہ پنکج شرما پر قاتلانہ حملے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمنی نے اس واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے دہلی پولیس کو فوری نوٹس جاری کرنے کو کہا۔ اس کے بعد عدالت نے دہلی پولیس سے جانچ رپورٹ طلب کر لی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande