
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے مزاحیہ اداکاروں سمے رینا، وپل گوئل، بلراج گھئی، سونالی ٹھکر اور نشانت تنور پر اپنے کامیڈی شو میں معذوروں اور سنگین جسمانی مسائل سے دوچار افراد کا مذاق اڑانے پر تین تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم اس وقت جاری کیا جب عدالت کو بتایا گیا کہ سمے رینا نے عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کرتے ہوئے کسی بھی معذور شخص کو اپنے شو میں مدعو نہیں کیا۔
عدالت نے کہا کہ سمے رینانے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ اس رویے کی وجہ سے عدالت نے رینا اور چار دیگر پر تین تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور انہیں دو ہفتے کے اندر جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
واضح ہو کہ 27 نومبر 2025 کو، سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وہ ماہ میں کم از کم دو بار معذوروں کے لیے فنڈ ریزنگ ایونٹس منعقد کریں، تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم کو معذوروں کے ساتھ ساتھ مسکولر ایفروٹی سے متاثرہ افراد ،دونوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ عدالت نے ان کمیڈیئنس کو مہینے میں دو بار معذور مہمانوں یا پینلسٹس پر مشتمل ایپی سوڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی تھی ۔
درخواست کیور ایس ایم اے انڈیا فاو¿نڈیشن نے دائر کی ہے ۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سمے رینا نے معذور افراد کا مذاق اڑایا۔ پٹیشن میں آن لائن شوز کے مواد کو ریگولیٹ کرنے کے لیے گائیڈ لائنز کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو معذور افراد کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد