دھار بھوج شالہ معاملے میں ایم پی ہائی کورٹ کے حکم پرسپریم کورٹ کا روک لگانے سے انکار
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دھار بھوج شالہ میں پوجا اورارچنا جاری رہیں گی۔ مسلم کمیونٹی کو بھوج شالہ کے احاطے میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ
دھار


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دھار بھوج شالہ میں پوجا اورارچنا جاری رہیں گی۔ مسلم کمیونٹی کو بھوج شالہ کے احاطے میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مسلم فریق کی درخواست پر ہندو فریق اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت تین ہفتے بعد معاملہ کی سماعت کرے گی۔

مسلم فریق ہائی کورٹ کے حکم سے قبل کے اسٹے کو بحال کرانا چاہتا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو نماز جمعہ کے لیے بھوج شالا کمپلیکس کے قریب جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی۔ نماز جمعہ ہر جمعہ دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک ہوگی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ عارضی انتظام اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک عدالت اس معاملے میں حتمی فیصلہ جاری نہیں کرتی۔ سپریم کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو ہدایت دی کہ عدالت کی اجازت کے بغیر بھوج شالا کی عمارت میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ اے ایس آئی عدالت کی اجازت کے بغیر متنازعہ کمپلیکس کے ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں کرے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande