
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س): راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے معروف سماجی کارکن نند کشور گوئنکا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گوئنکا کا پیر کے روز ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 96 سال تھی۔
آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت اور جنرل سیکریتری دتہ تریہ ہوسبالے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نند کشور گوئنکا پوری زندگی گئو سیوا سمیت مختلف سماجی خدمات میں سرگرم رہے۔ انہوں نے گوئینکا کی روح کے سکون ے لئے دعا کی اور گوئنکا خاندان سمیت ان کے تمام عزیزوں اور دوستوں کو اس غم کی گھڑی میں صبر و حوصلہ کی بھی
خواہش ظاہر کی۔
قابلِ ذکر ہے کہ 28 ستمبر 1930 کو حصار میں پیدا ہونے والے نند کشور گوئنکا نے اپنی پوری زندگی سماجی خدمت، قوم کی تعمیر اور مذہبی سرگرمیوں کے لیے وقف کر دی۔ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایک مخلص رضاکار تھے اور تنظیم میں مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد