مرکزی وزرا نے چوتھے سرسنگھ چالک رجو بھیا کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ نتن گڈکری اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماوں نے منگل کے روز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے چوتھے سرسنگھ چالک رجو بھیا کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نتن
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے چوتھے سرسنگھ چالک رجو بھیا جی


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ نتن گڈکری اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماوں نے منگل کے روز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے چوتھے سرسنگھ چالک رجو بھیا کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نتن گڈکری نے ایکس پر لکھا، ’’راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے چوتھے سرسنگھ چالک رجو بھیا جی کی برسی پر انہیں عقیدت مندانہ سلام!‘‘ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پروفیسر راجیندر سنگھ جی عرف ’رجو بھیا‘ طبیعیات (فزکس) کے عالم، ہنرمند ماہرِ تعلیم اور غیر معمولی آرگنائزر تھے۔ ان کی پوری زندگی ملک، معاشرے اور تنظیم کے لیے وقف تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں سادگی، قوم پرستی اور خدمت کے اصولوں کو اپنایا تھا۔ وہ سودیشی، گرامودے اور آتم نربھر بھارت (خود کفیل ہندوستان) کے پرزور حامی تھے۔ ملک کی تعمیر میں ان کا تعاون اور ان کے اصول آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے۔

مرکزی وزیر برائے زراعت اور کسان فلاح شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ملک اور معاشرے کی خدمت کے لیے رجو بھیا نے اپنی پوری زندگی ایک تپسوی کی طرح گزاری اور بے شمار سویم سیوکوں کو اس عظیم کام کے لیے تیار کیا۔ رجو بھیا نے خدمت کی جو پاکیزہ شمع عوام کے دلوں میں روشن کی ہے، وہ ہم سب کو ہمیشہ ملک اور معاشرے کی ترقی کے لیے ترغیب دیتی رہے گی۔

مرکزی وزیر برائے ثقافت اور سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ سنگھ کی خدمت میں تاحیات وقف، محنت اور فرض شناسی کی علامت رجو بھیا ہر سنگھ کارکن کے لیے سرچشمۂ ہدایت رہیں گے۔ وزیر برائے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے چوتھے سرسنگھ چالک، ممتاز قوم پرست مفکر، ماہرِ تعلیم اور مادرِ وطن کے انوکھے پجاری پروفیسر راجیندر سنگھ ’رجو بھیا‘ کی برسی پر انہیں کوٹی شہ نمن!

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande