پنجاب کے فتح گڑھ صاحب میں بے ادبی کے ملزم کا قتل؛ گردن اور ہاتھ تیز دھار ہتھیار سے کاٹ دیے
چنڈی گڑھ، 14 جولائی ( ہ س)۔ پنجاب کے فتح گڑھ صاحب ضلع میں کل رات بے ادبی معاملے کے ایک ملزم کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے اس کا سر جسم سے الگ کر دیا اور اس کا ایک ہاتھ کاٹ دیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منڈی گو
Punjab-Fatehgarh-Sahib-sacrilege-Accused-killed


چنڈی گڑھ، 14 جولائی ( ہ س)۔ پنجاب کے فتح گڑھ صاحب ضلع میں کل رات بے ادبی معاملے کے ایک ملزم کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے اس کا سر جسم سے الگ کر دیا اور اس کا ایک ہاتھ کاٹ دیا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منڈی گوبند گڑھ کے گاو¿ں لاڈ پور توراں کے گرودوارہ صاحب میں 6 سال پرانےبے ادبی کے معاملے کے ملزم میوا سنگھ ضمانت پر جیل سے باہر آیا تھا۔ پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں مقتول کی بیٹی نے بتایا کہ اس کے والد واش روم جانے کے لیے کمرے سے باہر آئے۔ پھر اس کی چیخیں سن کر گھر والے جاگ گئے۔ کچھ لوگ اس کے والد کو مار رہے تھے۔ جب انہوں نے اسے بچانے کی کوشش کی تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ شور سن کر پڑوسی آئے تو حملہ آور وہاں سے بھاگ گئے۔ بیٹی نے کہا کہ پہلے کسی سے تنازعہ جیسی بات نہیں تھی ۔ گاو¿ں میں ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق، میوا سنگھ پر اکتوبر 2020 میں توران گاؤں کے گرودوارہ صاحب میں سری گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی کا الزام عائد کیا گیاتھا۔ بعد میں اس کے خلاف منڈی گوبند گڑھ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ میوا سنگھ کو 2020 میں بے ادبی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت ملنے سے قبل اس نے تقریباً ایک سال جیل میں گزارا۔ اس کی ضمانت پر رہائی کے بعد مقدمے کی سماعت جاری رہی۔ میوا سنگھ بے ادبی کے معاملے میں دو بار جیل جا چکا تھا اور فی الحال ضمانت پر باہر تھا۔ گواہوں کی کمی کی وجہ سے اسے حتمی راحت نہیں ملی تھی۔

ڈی ایس پی بکرم جیت سنگھ گھمّن نے کہا کہ میوا سنگھ کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ اس پر تیز دھار ہتھیاروں سے کئی وار کیے گئے جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس متوفی کے اہل خانہ اور آس پاس کے رہائشیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حملہ آوروں کی جلد از جلد شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande