پاسپورٹ کا مقصد بیرونِ ملک جانے کو باقاعدہ بنانا ہے، اس وقت 8 فیصد سے بھی کم ہندوستانیوں کے پاس پاسپورٹ ہے: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ پاسپورٹ کا مقصد ہندوستانی شہریوں کے ملک سے باہر جانے کو باقاعدہ (ریگولیٹ) کرنا ہے اور اسے مناسب تصدیق کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔ یہ بیان پاسپورٹ کو شہریت کی تصدیق کے لیے استعمال کیے جانے پ
ہندوستانی پاس پاسپورٹ


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ پاسپورٹ کا مقصد ہندوستانی شہریوں کے ملک سے باہر جانے کو باقاعدہ (ریگولیٹ) کرنا ہے اور اسے مناسب تصدیق کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔ یہ بیان پاسپورٹ کو شہریت کی تصدیق کے لیے استعمال کیے جانے پر جاری بحث کے درمیان آیا ہے۔ وزارت کے مطابق، اس وقت 8 فیصد سے بھی کم ہندوستانی شہریوں کے پاس پاسپورٹ ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی پاسپورٹ ’پاسپورٹ ایکٹ، 1967‘ کے مطابق ہندوستان کے شہریوں کے ہندوستان سے باہر جانے کو باقاعدہ بنانے کے لیے حکومتِ ہند کی جانب سے جاری کی جانے والی دستاویز ہے۔ اسے ایک طے شدہ طریقۂ کار کے تحت مناسب تصدیق کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں یا کسی دوسرے شخص کو پاسپورٹ جاری کرنا ’پاسپورٹ ایکٹ، 1967‘ اور ’پاسپورٹ رولز، 1980‘ کے تحت آتا ہے۔ اس وقت 8 فیصد سے بھی کم ہندوستانی شہریوں کے پاس پاسپورٹ ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے 24 جون کو پاسپورٹ سیوا دیوس (پاسپورٹ یومِ خدمت) کے موقع پر منعقدہ ایک بریفنگ میں پاسپورٹ کو محض ایک سفری دستاویز بتایا تھا اور کہا تھا کہ یہ شہریت کی دستاویز نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande