ایران- امریکہ تنازعہ میں اب تک 13 ہندوستانی مارے گئے
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازعہ میں اب تک13 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ تین لاپتہ ہیں۔ ذرائع نے آج اس کی معلومات دی۔ کل ہی ایک ہندوستانی ایرانی حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ای
Iran-America-Fight-13-Dead


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازعہ میں اب تک13 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ تین لاپتہ ہیں۔ ذرائع نے آج اس کی معلومات دی۔ کل ہی ایک ہندوستانی ایرانی حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر ہندوستانیوں کی حفاظت کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان مغربی ایشیا میں پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور بلا رکاوٹ نیویگیشن اور تجارتی بہاو¿ کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔ یہ دنیا بھر کے لوگوں کی توانائی اور اقتصادی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔“

قبل ازیں، ایک بیان میں وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے دو بحری جہاز ایم ٹی البحیہ اور ایم ٹی ممباسا پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ دونوں جہازوں پر 46 رکنی عملے میں سے 30 ہندوستانی ملاح تھے۔ ایم ٹی البحیہ پر سوار 12 ہندوستانی شہریوں میں سے ایک کی المناک موت ہوگئی اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایم ٹی ممباسا پر سوار 18 ہندوستانی شہریوں میں سے 9 زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande