انکت شرما قتل معاملہ: طاہر حسین سمیت 5 افراد کی سزا پر 23 جولائی کو سماعت
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س): دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے سال 2020 کے دہلی فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کے قتل کے مقدمے میں طاہر حسین سمیت پانچ مجرم قرار دیے گئے افراد کی سزا پرسماعت کے لئے 23 جولائی کی تاریخ مقررکی ہے۔ ای
انکت شرما قتل معاملہ: طاہر حسین سمیت 5 افراد کی سزا پر 23 جولائی کو سماعت


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س): دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے سال 2020 کے دہلی فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کے قتل کے مقدمے میں طاہر حسین سمیت پانچ مجرم قرار دیے گئے افراد کی سزا پرسماعت کے لئے 23 جولائی کی تاریخ مقررکی ہے۔ ایڈیشنل سیشنز جج پروین سنگھ نے یہ حکم جاری کیا۔

عدالت نے 13 جولائی کو پانچوں ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اس مقدمے کے دیگر چھ ملزمان کو بری کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ عدالت نے طاہر حسین کے علاوہ ناظم، قاسم، انس اور جاوید کو بھی مجرم قرار دیا۔ جبکہ جن ملزمان کو بری کیا گیا ان میں حسین عرف ملا جی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظم عرف موسیٰ شامل ہیں۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 3 جون 2020 کو اس مقدمے میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ کرائم برانچ کی چارج شیٹ کے مطابق 24 اور 25 فروری 2020 کو طاہر حسین نے اپنے گھر اور چاند باغ پلیا کے قریب واقع مسجد سے ہجوم کی قیادت کی اور اسے فرقہ وارانہ رنگ دیا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ انکت شرما کے قتل کی باقاعدہ سازش رچی گئی تھی۔ انکت شرما کو طاہر حسین کی قیادت میں موجود ہجوم نے خاص طور پر نشانہ بنایا۔ واردات خجوری خاص علاقے میں واقع طاہر حسین کے گھر کے باہر پیش آئی۔ قتل کے بعد ہجوم نے انکت شرما کی لاش ایک نالے میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق کچھ افراد لاش کو نالے میں پھینکتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ انکت شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ اس کے جسم پر تیز دھار ہتھیار سے کیے گئے 51 وار کے نشانات موجود تھے۔ چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ طاہر حسین نے ہی چاند باغ علاقے میں ہجوم کو اشتعال دلایا تھا اور اسے اس سازش کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے انکت شرما کے والد کے بیان کی بنیاد پر طاہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ طاہر حسین کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 302، 365، 201 اور دفعہ 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس کے گھر کی چھت سے تشدد میں استعمال ہونے والا بڑی مقدار میں سامان بھی برآمد کیا گیا تھا۔

فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات میں 53 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande