گجرات میں جیش سے منسلک پانچ مشتبہ افراد گرفتار، پوچھ تاچھ جاری
احمد آباد، 14 جولائی (ہ س) ۔گجرات ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے پانچ مشتبہ افراد کو پاٹن ضلع سے حراست میں لیا ہے اور احمد آباد میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ریاست میں دہشت گرد نیٹ ورکس
جیش


احمد آباد، 14 جولائی (ہ س) ۔گجرات ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے پانچ مشتبہ افراد کو پاٹن ضلع سے حراست میں لیا ہے اور احمد آباد میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ریاست میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں کے کریک ڈاو¿ن میں، گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جیش محمد (جی ای ایم) سے منسلک مشتبہ افراد کے خلاف جاری تحقیقات کے درمیان سدھ پور قصبے سے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان سبھی کو پوچھ گچھ کے لیے احمد آباد لایا گیا ہے۔

اس سے پہلے، گجرات اور مدھیہ پردیش اے ٹی ایس کی ایک کارروائی میں مبینہ طور پر جیش محمد سے منسلک آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی مزید تفتیش کرتے ہوئے، گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے 13 جولائی کی شام سدھ پور قصبے میں چھاپہ مارا اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

گجرات کے ایک اہلکار کے مطابق، ٹیم کو موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر، فوری کارروائی کے دوران سدھ پور میں پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ انہیں تفصیلی پوچھ گچھ کے لیے احمد آباد لایا گیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں فی الحال اس بات کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ آیا گرفتار شدگان کا کسی دہشت گرد تنظیم یا نیٹ ورک سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ وہ مبینہ مجرمانہ یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ان کے ممکنہ کردار کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔

اہلکار کے مطابق، جیش محمد سے منسلک آٹھ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کو وسعت دی گئی ہے۔ سدھ پور اور آس پاس کے علاقوں میں ممکنہ نیٹ ورک کو جوڑنے والے سراغ کی دریافت کے بعد اے ٹی ایس نے اپنی تحقیقات اور پوچھ گچھ کو تیز کر دیا ہے۔ زیر حراست پانچ مشتبہ افراد کے خلاف الزامات کی باضابطہ تصدیق اور ان کے کردار کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande