سی بی آئی نے گورکھپور سے 17 سالہ سکانتا گھوش قتل معاملہ کے مفرور ملزم کو گرفتار کیا
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مغربی بنگال میں بدنام زمانہ سکانتا گھوش قتل معاملہ میں اشتہاری مجرم شیبو کمار سنگھ کو گورکھپور، اتر پردیش سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کئی سالوں سے مفرور تھا اور جھوٹی شناخت پر زندگی گزار رہا ت
گرفتار


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مغربی بنگال میں بدنام زمانہ سکانتا گھوش قتل معاملہ میں اشتہاری مجرم شیبو کمار سنگھ کو گورکھپور، اتر پردیش سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کئی سالوں سے مفرور تھا اور جھوٹی شناخت پر زندگی گزار رہا تھا۔

سی بی آئی نے منگل کو کہا کہ شیبو کمار سنگھ کو گورکھپور کے رائے گنج روڈ پر واقع دکشن گاندھی آشرم علاقے میں ان کے ٹھکانے سے گرفتار کیا گیا ۔ وہ وہاں اکھلیش کمار شاہی کے نام سے رہ رہے تھے۔ ان کی گرفتاری کے بعد سی بی آئی نے ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ ٹرانزٹ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ملزم کو بدھ کو کولکاتا لے جایا جائے گا، جہاں اسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ معاملہ 27 اگست 2009 کو کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی کو سونپا گیاتھا۔ تحقیقات کے بعد سی بی آئی نے 31 دسمبر 2010 اور 14 نومبر 2011 کو چارج شیٹ اور ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی، جس میں شیبو کمار سنگھ سمیت چار لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا۔

سی بی آئی کے مطابق ان کی طویل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے شیبو کمار سنگھ کو 15 ستمبر 2016 کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

سی بی آئی اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande