ایس آئی آر کے درمیان تلنگانہ میں مستقل رہائش سرٹیفکیٹ جاری ہونے کا امکان
حیدرآباد ،14 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت کرناٹک کی طرح پرمننٹ ریزیڈنس سرٹیفکیٹ(پی آرسی)سسٹم متعارف کرسکتی ہے کیونکہ ووٹرلسٹوں کاجاری اسپیشل انٹینسیوریویژن(ایس آئی آر)جاری ہے۔ توقع ہے کہ ریاست اس تجویزکا مطالعہ کرنے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی ق
ایس آئی آر کے درمیان، تلنگانہ میں مستقل رہائش سرٹیفکیٹ کی اجرائی کا امکان


حیدرآباد ،14 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ حکومت کرناٹک کی طرح پرمننٹ ریزیڈنس سرٹیفکیٹ(پی آرسی)سسٹم متعارف کرسکتی ہے کیونکہ ووٹرلسٹوں کاجاری اسپیشل انٹینسیوریویژن(ایس آئی آر)جاری ہے۔

توقع ہے کہ ریاست اس تجویزکا مطالعہ کرنے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرےگی۔

تلنگانہ میں مستقل رہائش کے سرٹیفکیٹ پرحکومتی مشیرمحمدعلی شبیرنے ایک رپورٹ کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی کوایک نمائندگی پیش کرنے کے بعد اس تجویزپرغورکیاجارہاہے۔ شبیرعلی کے مطابق، مجوزہ پی آرسی ان رہائشیوں کی مدد کرسکتاہے جو2002 کی انتخابی فہرستوں میں اپنے نام یااپنے خاندان کے افراد کے ناموں کاپتہ لگانے سے قاصرہیں۔ کرناٹک ماڈل کی وضاحت کرتے ہوئے شبیرعلی نے کہاکہ سرٹیفکیٹ درخواست دہندہ کی مستقل رہائش کے بارے میں پوچھ گچھ اورتصدیق کے بعدجاری کیاجاتاہے۔ تصدیق میں پیدائش کاریکارڈ،طویل مدتی رہائش،تعلیمی ریکارڈ، والدین یاشریک حیات کی رہائش کی حیثیت،جائیدادکاریکارڈ،انتخابی ریکارڈ،آدھار،راشن کارڈ،سرکاری خدمات کا ریکارڈ،اوردیگرقابل اعتمادثبوت شامل ہوسکتے ہیں۔ جہاں دستاویزی ثبوت ناکافی ہوں وہاں مقامی انکوائری بھی کی جاسکتی ہے۔ قبل ازیں، آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدراسدالدین اویسی نے بھی ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ تلنگانہ کے ووٹروں کومستقل رہائش کاسرٹیفکیٹ(پی آرسی)یافیملی رجسٹرسرٹیفکیٹ جاری کرنے پر غور کرے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تلنگانہ کے چیف سکریٹری سنجے جاجوسے ملاقات کی۔حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ انہوں نے تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی اداروں کی سوسائٹی(ٹی ایم آرای آئی ایس) کے صدراور وائس چیئرمین فہیم قریشی کے ساتھ چیف سکریٹری سے ملاقات کی اورمطالبہ کیاکہ ریونت ریڈی حکومت آرٹیکل 162 کے تحت جاری ایس آئی آرکے دوران تلنگانہ کے ووٹروں کوپی آرسی یا فیملی رجسٹرسرٹیفکیٹ جاری کرنے پرغورکرے۔ اویسی نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیاکہ اگروزیراعلی ریونت ریڈی اس مطالبے کوقبول کرتے ہیں تواس سے تلنگانہ کے غریب لوگوں کوفائدہ پہنچےگااوران کے نام فائنل ایس آئی آرلسٹ میں شامل کرنے میں مددملے گی اورانہیں بہت سی مشکلات اورتکلیفوں سے بچایاجائےگا۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ انہوں نے یہ مسئلہ پہلے ہی نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرمارکا کے ساتھ اٹھایاہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ وزیراعلی ریونت ریڈی کے ساتھ ملاقات کاوقت چاہتے ہیں اورریمارک کیاکہ وزیراعلی بہت مصروف ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande