غازی آباد میں سائڈ کے لیے موٹر سائیکل کا ہارن بجانے کے تنازع میں ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل
غازی آباد، 13 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں غازی آباد ضلع کے لونی بارڈر تھانہ علاقے کے تحت رتی رام کالونی میں کل رات ہارن بجانے پر جھگڑے کے بعد موٹر سائیکل سوار نوجوان کا گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ اس کے بھائی کو بھی پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا گیا۔ دونوں
YOUTH-SHOT-DEAD-ON-DISPUTE


غازی آباد، 13 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں غازی آباد ضلع کے لونی بارڈر تھانہ علاقے کے تحت رتی رام کالونی میں کل رات ہارن بجانے پر جھگڑے کے بعد موٹر سائیکل سوار نوجوان کا گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ اس کے بھائی کو بھی پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا گیا۔ دونوں بائک سوار ملزم سے سائڈ مانگ رہے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں شکایت کی بنیاد پر رپورٹ درج کر لی ہے۔ واقعہ کے بعد سے ملزم اور اس کے اہل خانہ مفرور ہیں۔

پولیس کے مطابق وپن کمار (22) رتیرام کالونی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ پینٹ برش بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ اتوار کی دیر رات، وپن اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا۔ راستے میں سونو اپنے گھر والوں کے ساتھ کھڑا تھا۔

الزام ہے کہ وپن نے گاڑی چلانے کے دوران سونو سے سائڈ مانگا۔سائڈ مانگنے کے لئے وپن نے اپنی موٹر سائیکل کا ہارن بجایا۔ مسلسل ہارن بجانے پر سونو اور وپن کی لڑائی ہو گئی۔ الزام ہے کہ سونو کے گھر والے بھی وہاں پہنچ گئے اور وپن اور اس کے بھائی کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے۔ اس کے بعد سونو نے وپن پر گولی چلا دی ۔ گولی وپن کی کمر میں لگی۔

واقعے کے بعد وپن اور اس کے بھائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے وپن کومردہ قرار دے دیا۔ انکور وہار کے اے سی پی امردیپ موریہ نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر سونو، اس کے والد اور سونو کی بیوی کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande