
- فلیٹ سطح پر بند ہونے کے باوجود، سرمایہ کاروں نے 1.10 لاکھ کروڑ روپے کمائے
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں آئے بھونچال کا اثر گھریلو شیئر بازار میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران واضح طور پر دیکھا گیا۔ کاروبار کا آغاز گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلتے ہی عالمی دباو¿ کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد نچلی سطح سے ویلیو بائینگشروع ہو جانے کے ، آئی ٹی اسٹاکس میں زبردست خریداری ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کی وجہ سے حصص بازار بحال ہونا شروع ہوگیا۔ نچلی سطح سے ہوئی ویلیو بائنگ کی وجہ سے سینسیکس نے انٹرا ڈے سیٹلمنٹ میں 900 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگائی۔ اسی طرح، نفٹی نے بھی اپنی نچلی سطح سے 250 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگائی۔ دن بھر کے کاروبار کے بعد، سینسیکس اور نفٹی معمولی فائدہ کے ساتھ فلیٹ سطح پر بند ہوئے۔
آج پورے دن کے کاروبار میں آئی ٹی سیکٹر کے حصص میں زبردست خریداری ہوتی رہی۔ اس خرید کی وجہ سے نفٹی کا آئی ٹی انڈیکس 3.59 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح بینکنگ، آٹوموبائل، کنزیومر ڈیوریبلز، پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور آئل اینڈ گیس انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب ایف ایم سی جی سیکٹر کے شیئروں میں آج مسلسل فروخت رہی۔ فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے، نفٹی کا ایف ایم سی جی انڈیکس 0.82 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح کیپٹل گڈز، ہیلتھ کیئر، میٹل، ریئلٹی، انفراسٹرکچر اور انرجی انڈیکس بھی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔
براڈر مارکیٹ بھی آج مسلسل دباو¿ میں رہا، جس کی وجہ سے نفٹی کا مڈ کیپ انڈیکس 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کی تجارت 0.03 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ ختم کی۔ اسٹاک مارکیٹ میں آئی ٹی سیکٹر میں زبردست خریداری کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے اثاثے میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 482.40 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن یعنی جمعہ کو ان کا بازار سرمایہ 481.30 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے آج کی تجارت سے تقریباً 1.10 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا۔
آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,592 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 2,335 حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 2,068 حصص میں کمی جبکہ 189 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج، این این ای میں 2,995 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,535 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 1,460 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 12 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 18 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 20 حصص سبز نشان میں اور 30حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 606.04 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 76,963.35 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد عالمی دباو¿ میں انڈیکس 711.96 پوائنٹس گر کر 76,857.43 پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے بعد نچلی سطح سے زبردست خریداری شروع ہوئی۔ خاص طور پر، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی سیکٹر کے اسٹاک کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس خریداری کی حمایت سے سینسیکس کی حرکت میں تیزی آئی گئی ۔
مسلسل خریداری کے باعث، انڈیکس سہ پہر 3 بجے سے کچھ دیر پہلے اپنی کم ترین سطح سے 931.86 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 219.90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,789.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بالآخر، منافع وصولی کی وجہ سے، سینسیکس اپنی بلندترین سطح 172.89 پوائنٹس سے گر کر 47.01 پوائنٹس کی معملولی تیزی کے ساتھ 77,616.40 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 167.50 پوائنٹس یعنی 0.69 فیصد گر کر 24,039.40 کی سطح سے کاروبار شروع کیا۔ مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے انڈیکس ٹریڈنگ کے پہلے 20 منٹ میں 206.70 پوائنٹس گر کر 24,000.20 پر آ گیا۔ اس کے بعد، خریداروں نے دوبارہ خریداری شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں نفٹی میں نچلی سطح سے بحالی ہوئی۔
مسلسل خریداری کی مدد سے،آج کا کاروبار ختم ہونے سے صرف آدھا گھنٹہ قبل انڈیکس اپنی کم ترین سطح سے 259.60 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 52.90 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24,259.80 پر پہنچ گیا۔ بالآخر، انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کی وجہ سے ہوئی فروخت کی وجہ سے نفٹی دن کی بلند ترین سطح سے 48.80 پوائنٹس پھسل کر 4.10پوائنٹس کی معمولی مضبوطی کے ساتھ24,211پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ٹی سی ایس 5.44 فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 4.91 فیصد، ٹیک مہندرا 3.42 فیصد، انفوسس 3.24 فیصد اور بجاج آٹو 2.22 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، گراسم انڈسٹریز 2.16 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 2.13 فیصد، نیسلے 1.94 فیصد، انٹرگلوب ایوی ایشن 1.55 فیصد اور ایٹرنل 1.54 فیصد اور آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد