
لندن، 13 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پیر کو لارڈز میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 270 رن سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں رن کے اعتبار سے ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ چوتھے اور آخری دن ہندوستان کو جیت کے لیے صرف چار وکٹیں درکار تھیں جو اس نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں حاصل کر لیں۔
457 کے بڑے ہدف کے تعاقب میں، انگلینڈ تیسرے دن 59/5 کے اسکو ر پر لڑکھڑا گئی تھی اور دن کا کھیل ختم ہونے پر محض 130رن پر 6وکٹ گنوا دیئے تھے۔ چوتھے دن پیر،، انگلینڈ کی ٹیم نے 130/6 پر دوبارہ کھیلنا شروع کیا لیکن صرف 56 مزید رن جوڑے اور 176 کے مجموعی اسکور پر آل آو¿ٹ ہو گئی۔
ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے دن کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور اسپنرز کے ساتھ قریبی فیلڈرز کو تعینات کرکے انگلینڈ پر مسلسل دباو¿ بنائے رکھا۔ایمی جونز نے جدوجہد کرتے ہوئے 54 رن بنائے جبکہ سوفی ایکلیسٹون نے 50 رن کی جدوجہد بھری اننگز کھیلی لیکن انھیں دوسرے اینڈ سے زیادہ تعاون نہیں ملا۔
ہندوستانی اسپنرز نے میچ کو مکمل طور اپنی گرفت میں رکھا۔ اسنیہا رانا نے چار وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ آخری وکٹ بھی رانا نے حاصل کی، جب ان کی شارٹ ٹرن لیتی گیند نے ایکلیسٹون کو آوٹ کر دیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے پہلی اننگز میں 285 رن بنائے تھے جس میں اسمرتی مندھانا نے 83 رن کی اہم اننگز کھیلی اور ہرمن پریت کور نے 58 رن کی اہم اننگز کھیلی۔ اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 170 رن پر ڈھیر ہوگئی جس میں تیز گیند باز کرانتی گوڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستان نے دوسری اننگز 341/7 پر ڈکلیئر کی۔ یاستیکا بھاٹیہ نے شاندار 113 رن بنائے جبکہ اسمرتی مندھانا نے 70 رن بنا کر ٹیم کو مضبوط برتری دلائی۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر چوتھی جیت درج کی، جو کسی ایک ٹیم کے خلاف اس کی سب سے زیادہ ٹیسٹ جیت ہے۔
انگلش سرزمین پر کھیلے گئے خواتین کے 10 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی یہ تیسری جیت تھی، جب کہ باقی سات میچ ڈرا ہوئے۔
مختصر اسکورز انڈیا: 285 اور 341/7 کا اعلان (یاستیکا بھاٹیہ 113، اسمرتی مندھانا 70 اور 83، ہرمن پریت کور 58)۔
انگلینڈ: 170 اور 176 (ایمی جونز 54 اور 52، سوفی ایکلسٹون 50)
نتیجہ: ہندوستان نے انگلینڈ کو 270 رن سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد