پنجاب ایف سی نے پاولوس ڈرمٹزاکس کو دو سال کے لیے نیا ہیڈ کوچ مقررکیا
موہالی، 13 جولائی (ہ س): انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے کلب پنجاب ایف سی نے 27-2026 سیزن سے قبل یونان کے تجربہ کار فٹبال کوچ پاولوس ڈرمٹزاکس کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ 57 سالہ ڈرمٹزاکس نے یونان کے سپر لیگ-2 کلب پانیونیوس ایف سی سے دو سالہ م
پنجاب ایف سی نے پاولوس ڈرمٹزاکس کو دو سال کے لیے نیا ہیڈ کوچ مقررکیا


موہالی، 13 جولائی (ہ س): انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے کلب پنجاب ایف سی نے 27-2026 سیزن سے قبل یونان کے تجربہ کار فٹبال کوچ پاولوس ڈرمٹزاکس کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ 57 سالہ ڈرمٹزاکس نے یونان کے سپر لیگ-2 کلب پانیونیوس ایف سی سے دو سالہ معاہدے پر پنجاب ایف سی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ڈرمٹزاکس کو یونانی فٹبال کے نظام میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے کا کوچنگ تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز 2002 اور 2003 میں ایرگوٹیلس کلب سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اتسالینیوس کلب کو تیسرے ڈویژن تک پہنچایا اور مسلسل چار سیزن تک ٹیم کی رہنمائی کی۔ اس دوران ان کی ٹیم 2005 اور2006 نیز 2006 اور 2007 کے سیزن میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔

انہوں نے جی ایس ڈیاگوراس 1905 کو یونانی فٹبال کے دوسرے ڈویژن تک پہنچایا۔ وہ یونانی سپر لیگ کے کلب پنتھراکی کوس، پی اے او کے، ایسٹیراس ٹریپولس اور او ایف آئی کریٹ کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

2020-21 اور 22-2021 کے سیزن میں انہوں نے ویریا 1960 کلب کو مسلسل دو مرتبہ نارتھ گروپ کا چیمپئن بنایا۔ اسی طرح 2022 میں پانسیریکوس ایف سی کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے انہوں نے کلب کو 12 برس بعد دوبارہ یونانی سپر لیگ میں پہنچانے کا کارنامہ انجام دیا۔

کوچنگ سے قبل ڈرمٹزاکس کا بطور کھلاڑی بھی شاندار کیریئر رہا۔ بطور فارورڈ انہوں نے 15 برس تک پیشہ ورانہ فٹبال کھیلا اور یونان کے مختلف کلبوں کے لیے 500 سے زائد میچوں میں 200 سے زیادہ گول اسکور کیے۔

ہیڈ کوچ مقرر ہونے کے بعد ڈرمٹزاکس نے کہا، ’’پنجاب ایف سی صرف موجودہ نتائج پر نہیں بلکہ ایک ایسی ٹیم بنانے پر کام کر رہا ہے جو طویل عرصے تک کامیاب رہے۔ نوجوان بھارتی کھلاڑیوں کی ترقی پر کلب کی توجہ اور اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کی خواہش میرے لیے نہایت حوصلہ افزا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مسابقتی ٹیم تیار کرنے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا میرا تجربہ کلب کے وژن سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ میں ٹیم کے ساتھ کام شروع کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande