
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی ذیلی کمپنی ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ (ایس بی آئی ایف ایم ایل) نے اپنی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے کھلنے کے پہلے ہی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ کمپنی نے پری -آئی پی او پلیسمنٹ کے ذریعے تقریباً 1,880 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ کمپنی نے آئی پی او کے لیے 545-574 فی حصص کی قیمت کی حد مقرر کی ہے۔
کمپنی نے پیر کو نئی دہلی میں واقع دی تاج مان سنگھ ہوٹل میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈکا آئی پی او 14 جولائی منگل کو سرمایہ کاروں کے لیے کھلے گا اور 16 جولائی کو بند ہوگا۔ اس کے لیے قیمت کی حد 545-574 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے۔
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ نے پری آئی پی او پلیسمنٹ کے ذریعے تقریباً 1,880 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ کئی بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے اس پلیسمنٹ میں حصہ لیا۔ ایس بی آئی اور اس کے پارٹنر امونڈی نے پری آئی پی او پلیسمنٹ کے تحت اپنے حصص کا ایک حصہ فروخت کیا ہے ۔
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ کے حصص کی فیس ویلیو1 روپے ہے۔ اس میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے، خوردہ سرمایہ کاروں کو کم از کم 26 حصص کے ایک لاٹ کے لیے درخواست دینا ہوگی، جس کے لیے اوپری پرائس بینڈ پر 14,924 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ کمپنی کے حصص 21 جولائی کو بی ایس ای اور این ایس ای پر درج ہونے کی امید ہے۔
کمپنیکا یہ آئی پی او مکمل طور پر آفر فار سیل (او ایف ایس) ہے، جس میں 20.37 کروڑ ایکویٹی شیئرز فروخت کئے جائیں گے ۔اس میں کوئی فریش ایشو شامل نہیں ہے۔ اس ایشو سے جمع کی جانے والی پوری رقم حصہ داری فروخت کرنے والے موجودہ شیئر ہولڈرز کو جائے گی۔ کمپنی کو کوئی نیافنڈ نہیں ملے گا۔
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ (ایس بی آئی ایف ایم ایل) ملک کی سب سے بڑی اثاثہ جات کی انتظامی کمپنی ہے، جو بنیادی طور پرایس بی آئی میوچوئل فنڈ کو چلاتی ہے۔ یہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) اور ایک معروف یورپی فنڈ مینجمنٹ کمپنی امونڈی کا مشترکہ ادارہ ہے۔ اس کمپنی کو1993میں ایس بی آئی میوچوئل فنڈ کے اثاثوں کا انتظام کرنے کی خاطر کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی سے منظوری حاصل ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد