کٹھوعہ میں بی ایس یف نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا
کٹھوعہ میں بی ایس یف نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا جموں، 13 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی ایک کوشش کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ حکام کے مطابق پاکستانی دراند
IB


کٹھوعہ میں بی ایس یف نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا

جموں، 13 جولائی (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی ایک کوشش کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ حکام کے مطابق پاکستانی درانداز وارننگ فائرنگ کے بعد واپس اپنی حدود میں فرارہو گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام ہیرانگر سیکٹر کے بوبیہ علاقے میں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کی نقل و حرکت دیکھی۔ اہلکاروں نے اسے فوراً للکارا اور رکنے کا اشارہ دیا، لیکن اس نے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے سرحدی باڑ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق صورتِ حال کو بھانپتے ہوئے مستعد اہلکاروں نے اسے خبردار کرنے کے لیے چند گولیاں چلائیں۔ وارننگ فائرنگ ہوتے ہی درانداز واپس مڑ گیا اور بین الاقوامی سرحد پار کر کے پاکستانی علاقے میں چلا گیا۔حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد پورے علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرحد پر تعینات اہلکار ہر قسم کی مشتبہ سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande