لاتور میں کاپر وائر چوری معاملے کا ملزم گرفتار، ڈھائی لاکھ روپے نقد رقم بھی ضبط
لاتور، 13 جولائی (ہ س)۔ املاک کے خلاف جرائم پر قابو پانے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت لاتور کی مقامی کرائم برانچ نے کاپر وائر اور ڈی سی کیبل چوری کرنے والے ایک عادی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ڈھائی لاکھ روپے نقد بھی ضبط کی
CRIME MAHA COPPER WIRE THEFT ARREST


لاتور، 13 جولائی (ہ س)۔ املاک کے خلاف جرائم پر قابو پانے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت لاتور کی مقامی کرائم برانچ نے کاپر وائر اور ڈی سی کیبل چوری کرنے والے ایک عادی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ڈھائی لاکھ روپے نقد بھی ضبط کیے ہیں۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزم نے لاتور ضلع کے چھ اور دھاراشیو ضلع کے تین، اس طرح مجموعی طور پر نو چوری کے مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے کی رہنمائی اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منگیش چوہان کی نگرانی میں مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر سدھاکر باوکر نے خصوصی ٹیم کو املاک سے متعلق جرائم بے نقاب کرنے کی ہدایت دی تھی۔ گشت کے دوران ہرنگل ریلوے پل کے قریب پولیس ٹیم کو ایک مشتبہ شخص کی اطلاع ملی۔ کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وکاس ولاس جادھو (40)، ساکن آونتی نگر، پی وی آر چوک، لاتور کو حراست میں لیا۔ اس کے بیگ کی تلاشی لینے پر دو لاکھ پچاس ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ یہ رقم چوری شدہ کاپر وائر اور ڈی سی کیبل فروخت کرنے سے حاصل ہوئی ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی ساگر مچھندر مانے، ساکن عمرگا، ضلع دھاراشیو، اور نرسنگ دتاتریہ مانے، ساکن تگرکھیڑا، تعلقہ نلنگا، ضلع لاتور کے ساتھ مل کر اومنی کار اور رکشا کا استعمال کرتے ہوئے اوسا، چاکور اور لاتور شہر کے مختلف الیکٹریکل اسٹورز، گوداموں اور دیگر مقامات سے کاپر وائر اور ڈی سی کیبل چوری کی۔مزید تفتیش میں ملزم نے لاتور ضلع کے اوسا پولیس اسٹیشن میں درج تین، چاکور پولیس اسٹیشن کے دو اور گاندھی چوک پولیس اسٹیشن کے ایک مقدمے سمیت مجموعی طور پر چھ مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس کے علاوہ دھاراشیو ضلع کے عمرگا، نلدرگ اور شیراڈھون پولیس اسٹیشنوں میں درج ایک ایک مقدمے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ضبط کی گئی ڈھائی لاکھ روپے کی نقد رقم چوری شدہ کاپر وائر اور کیبل فروخت کرنے سے حاصل ہوئی تھی۔ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ چوری کے باقی ماندہ مال کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کو اوسا پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 506/2025 کے سلسلے میں ضبط شدہ رقم سمیت اوسا پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جہاں اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande