
نئی دہلی ، یکم جولائی (ہ س)۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں کئے گئے موبائل نیٹ ورک ٹیسٹ میں ریلائنس جیو کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔ ٹیسٹ کے دوران جیو نے ڈاو¿ن لوڈ کی رفتار، کوریج اور کال کے معیار کے زیادہ تر پیرامیٹرز پر دیگر کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، جبکہ بی ایس این ایل میں سب سے زیادہ کال ڈراپس اور سب سے زیادہ کوریج گیپ درج کیا گیا۔
مرکزی مواصلات کی وزارت نے بتایا کہ ٹرائی نے یہ موبائل نیٹ ورک ٹیسٹ 10 اور 13 مارچ کے درمیان ستارا ضلع میں کیا تھا۔ اس ک تحت 535.5 کلومیٹر شہر کے راستے ، 3.3 10کلومیٹر ہائی وے روٹ ، 15 بڑے ہاٹ سپاٹ، اور 9.8 کلومیٹر سب سے زیادہ پیدل چلنے والے علاقے میں موبائل سروسز کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران ایئرٹیل، بی ایس این ایل، جیو ریلائنس، اور ئیڈیا ووڈافون(وی آئی)کے نیٹ ورکس کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ، شہر اور آس پاس کے علاقوں میں کوریج گیپ کے معاملے میں جیو میں 57,826 میں سے 3,467 سیمپل کمزور سگنل والے پائے گئے۔ ایئرٹیل میں4033 وی آئی میں4191اور بی ایس این ایل میں16393سیمپل کمزور سگنل والے درج کئے گئے۔ اس سے واضح رہے کہ بی ایس این ایل کا کوریج دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں کافی کمزور رہا ۔کال ڈراپ کے معاملے میں بھی بی ایس این ایل سب سے پیچھے رہا۔ بی ایس این ایل میں493کامیاب کال میں سے سے 38کال ڈراپ ہوئیں۔ ایئرٹیل میں515میں سے پانچ، جیو میں 524میںسے چھ اور وی آئی میں521میں سے تین کال ڈراپ درج کی گئیں۔
جیو نے ڈیٹا ڈاو¿ن لوڈ کی رفتار کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں جیو کی ڈاو¿ن لوڈ کی اوسط رفتار 176.95 ایم بی پی ایس تھی۔ ایئرٹیل کی ڈاو¿ن لوڈ کی رفتار 113.79 ایم بی پی ایس ،وی آئی کی 46.86 ایم بی پی ایس، اوربی ایس این ایل کی 5.66 ایم بی پی ایس تھی۔
جیو 19.81 ایم بی پی ایس کے ساتھ اپ لوڈ کی رفتار کے لحاظ سے بھی پہلے نمبر پر ہے۔ ایئر ٹیل کی اوسط اپ لوڈ کی رفتار 19.33ایم بی پی ایس ،وی آئی کی 12.92 ایم بی پی ایس، اور بی ایس این ایل کی 2.14ایم بی پی ایس تھی۔
جیو نے پونے-ستارا ہائی وے کے راستے پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہاں، جیو نے ایئرٹیل کی 113.12ایم بی پی ایس ،وی آئی کی 25.88 ایم بی پی ایس، اور بی ایس این ایل کی 8.73 ایم بی پی ایس کے مقابلے میں 261.99 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاو¿ن لوڈ کی رفتار ریکارڈ کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan