
لندن، یکم جولائی (ہ س)۔ تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن اسٹین واورینکا کا ومبلڈن سفر منگل کو پہلے راو¿نڈ میں ختم ہوگیا۔ 41 سالہ سوئس لیجنڈکو سنسنی خیز مقابلے میں اٹلی کے میٹیو بیریٹینی نے 7-6 (7)، 6-7 (16)، 6-7 (7)، 6-7 (5) سے شکست دے کر دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنائی۔
تقریباً چار گھنٹے 20 منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے بعد شائقین نے واورینکا کو کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر و داعی دی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ان کے کریئر کا آخری ومبلڈن میچ تھا۔ واورینکا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ 2026 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہیں اس سال ومبلڈن میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی۔
سوئس اسٹار نے اپنے گرینڈ سلیم سفر کا آغاز 2014 میں آسٹریلین اوپن جیت کر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن کا خطاب جیتا۔ اس سال وہ آسٹریلین اوپن میں تیسرے راؤنڈ میں پہنچے اور فرنچ اوپن میں پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔
میچ کے بعد جذباتی واورینکا نے کہا، ”جس کھیل کو آپ بہت پسند کرتے ہیں ،اسے الوداع کہنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ میں ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتا، لیکن میں جانتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے۔“
دوسری جانب ،اس جیت کے ساتھ، 2021 ومبلڈن رنر اپ میٹیو بیریٹینی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے آرتھر فلز سے ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد