ومبلڈن: تقریباً چار سال بعد سنگلز میں واپسی کرنے والی سیرینا ولیمز کو پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کا سامنا کرنا
لندن،یکم جولائی (ہ س)۔ تجربہ کار امریکی ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز کی سنگلز کورٹ پر تقریباً چار سال بعد واپسی مایوس کن رہی اور انہیں ہار سامنا ہے ۔ سات بار کی ومبلڈن چیمپئن سیرینا کو منگل کو پہلے راونڈ میں آسٹریلیا کی 20 سالہ مایا جائنٹ نے 3-6، 7-6 (
Sports-Tennis-Wimbledon-2026-SerenaWilliams


لندن،یکم جولائی (ہ س)۔ تجربہ کار امریکی ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز کی سنگلز کورٹ پر تقریباً چار سال بعد واپسی مایوس کن رہی اور انہیں ہار سامنا ہے ۔ سات بار کی ومبلڈن چیمپئن سیرینا کو منگل کو پہلے راونڈ میں آسٹریلیا کی 20 سالہ مایا جائنٹ نے 3-6، 7-6 (6)، 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

44 سالہ سیرینا نے 2022 یو ایس اوپن کے بعد پہلی بار کوئی سنگلز میچ کھیلا۔ ٹینس کورٹ سے طویل عرصے تک دور رہنے کی وجہ سے، ان کی موجودہ سنگلز رینکنگ نہیں تھی اور انہیں وائلڈ کارڈ کے ذریعے ومبلڈن میں داخلہ ملا تھا۔

حالانکہ سیرینا نے اپنے جانے پہچانے انداز میں تیز سروس اور طاقتور گراو¿نڈ اسٹروک کا مظاہرہ کیا، لیکن عالمی نمبر 87 مایا جائنٹ نے اہم لمحات میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ جیت لیا۔

میچ کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں سیرینا نے کہا کہ ومبلڈن میں واپسی میرے لیے بہت خاص رہی ۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں دوبارہ یہاں کھیلوں گی۔ سینٹر کورٹ پر قدم رکھنا اور ہجوم کی حمایت حاصل کرنا، ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا۔ میں نے ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔

جیت کے بعد مایا جائنٹ نے کہا کہ وہ اس میچ سے پہلے پوری رات سو نہیں سکیں۔انہوں نے کہا، ”مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ کیا ہوا۔ سیرینا ایک لیجنڈ ہیں۔ میں نے بچپن سے ہی اس کورٹ پر کھیلنے کا خواب دیکھا تھااور ان کے خلاف جیتنا میرے لئے ناقابل یقین ہے۔“ مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں نے-37 37 انفورسڈ ایرر کیے، لیکن جائنٹ نے 40 ونرز لگائے، جب کہ سیرینا صرف 26 ہی ونرز لگا سکیں۔

یہ مایا جائنٹ کی آل انگلینڈ کلب میں دوسری موجودگی تھی اور ا نہوں نے ومبلڈن میں اپنے کریئر کی پہلی جیت درج کی۔ دوسری جانب سیرینا کے نام ومبلڈن میں سنگلز کے 98 میچ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

سیرینا اب اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کے ساتھ ویمنز ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوں گی، جو ہفتے کے آخر میں کھیلا جائے گا۔

دیگر اہم نتائج

الیگزینڈر زیویریف نے الیگزینڈر بلوکس کو 4-6، 7-6 (8)، 6-7 (5)، 6-7 (0) سے شکست دی۔

ایگا سویئٹیک نے ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 1-6، 6-2، 3-6 سے شکست دی۔

ایلینا رائباکینا نے لوئس بوسن کو 4-6، 6-1، 3-6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

فورتھ سیڈڈ بین شیلٹن فن لینڈ کے کوالیفائر اوٹو ورٹانن سے پانچ سیٹس میں ہار کر باہر ہو گئے۔

میٹیو بیریٹینی نے اسٹین واورینکا کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ یہ واورینکا کا ان کے کریئر کا آخری ومبلڈن میچ تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande