میسی مزید گول کریں گے لیکن میرا ہدف ورلڈ کپ ٹرافی جیتنا ہے: کیلین ایمباپے
ایسٹ ردرفورڈ (نیو جرسی)، یکم جولائی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار فارم میں چل رہے فرانس کے اسٹار اسٹرائیکر کیلین ایمباپے نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی توجہ گولڈن بوٹ یا اسکور کرنے کے ریکارڈ سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر ہے۔ ان کا خیال ہے کہ لی
Sports-Football-FIFA-World-Cup-2026-Mbappe


ایسٹ ردرفورڈ (نیو جرسی)، یکم جولائی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار فارم میں چل رہے فرانس کے اسٹار اسٹرائیکر کیلین ایمباپے نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی توجہ گولڈن بوٹ یا اسکور کرنے کے ریکارڈ سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر ہے۔ ان کا خیال ہے کہ لیونل میسی مزید گول کریں گے لیکن ان کی پوری توجہ 19 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ کاخطاب جیتنے پر مرکوز ہے۔

راو¿نڈ آف 32 میں سویڈن کے خلاف فرانس کی 3-0 سے جیت میں دو گول کرنے والے ایمباپے نے ورلڈ کپ میں گول کی اپنی مجموعی تعداد 18 تک پہنچا دی ہے ۔ اب وہ میسی کے ورلڈ کپ کے 19 گولوں کے ریکارڈ سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔ دونوں کھلاڑی موجودہ ٹورنامنٹ میں چھ چھ گول کے ساتھ مشترکہ ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔

ایمباپے نے میچ کے بعد صحافیوں کو بتایا، ”ہمارا مقصد جہاں تک ممکن ہو اتنا آگے بڑھناہے اور 19 جولائی کو یہاں واپس آکر ورلڈ کپ ٹرافی جیتنا ہے۔ ہم ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔“انہوں نے کہا کہ زیادہ گول کرنے سے ریکارڈ بنتے ہیں لیکن ان کی توجہ انفرادی کامیابیوں پر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”مجھے پورا یقین ہے کہ لیو (میسی) مزید گول کریں گے۔ اسی لیے میں اس دوڑ پر زیادہ توجہ نہیں دیتا۔ میری توجہ صرف ان ٹیموں پر ہے جن کا ہمیں سامنا کرنا ہے اور اپنے حتمی مقصد یعنی ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنا ہے۔“

پیراگوئے کے خلاف محتاط رہے گافرانس

فرانس کا اگلا مقابلہ ہفتہ کو فلاڈیلفیا میں پیراگوئے سے ہوگا۔ پیراگوئے نے راو¿نڈ آف 32 میں چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔ ایمباپے نے کہا کہ فرانس کسی بھی ٹیم کو ہلکے سے نہیں لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیراگوئے کے خلاف میچ سے قبل اپنی ناکامیوں پر کام کریں گے، ابھی کچھ پہلو ہیں جن میں بہتری کی ضرورت ہے تاہم ہماری سب سے بڑی طاقت گول کرنے کی ہماری صلاحیت ہے جو ہمیں کسی بھی میچ میں برتری دے سکتی ہے۔

اگر فرانس پیراگوئے کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ کینیڈا یا مراکش سے ہو گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande