
کولکاتہ، یکم جولائی (ہ س):۔
ڈورنڈ کپ کے 135ویں ایڈیشن کے پانچ میزبان شہروں، تمام 24 حصہ لینے والی ٹیمیں، اور میچ کے شیڈول کا بدھ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔ ڈیورنڈ کپ جو کہ ایشیا کا سب سے قدیم اور دنیا کا سب سے معتبر فٹ بال ٹورنامنٹ ہے، اس سال 25 جولائی سے 23 اگست تک منعقد ہوگا۔
اس سال، مقابلہ کولکاتہ، رانچی، امپھال، شیلانگ، اور گوہاٹی میں منعقد کیا جائے گا، فائنل 23 اگست کو کولکاتہ کے وویکانند یووا بھارتی کریڑانگن میں کھیلا جائے گا۔
ڈیورنڈ کپ میں پہلی بار سات ٹیمیں حصہ لیں گی
اس ایڈیشن میں ڈیورنڈ کپ میں سات نئی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان میں سری لنکا آرمڈ فورسز کی ڈیفنڈرز ایف سی، میگھالیہ پریمیئر لیگ چیمپئنز نونگکسیہ اسپورٹس، سوشل اینڈ کلچرل کلب، باغپت ایف سی، سملیشوری اسپورٹنگ، ایف سی رینگدائی، ممبئی ایف سی، اور ایف سی 1 شامل ہیں۔
کولکاتہ اہم مرکز ہوگا۔
کولکاتہ، جو 2019 سے مستقل میزبان ہے، اس بار بھی ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے حصے کی میزبانی کرے گا۔ دو گروپ مرحلے، افتتاحی میچ، دو کوارٹر فائنل، ایک سیمی فائنل اور فائنل یہاں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ وویکانند یووا بھارتی کریڑانگن اور کشور بھارتی کریڑانگن میں ہوں گے۔
ریکارڈ 17 بار کی چمپئن موہن باغان سپر جائنٹس اور 16 بار کی فاتح ایسٹ بنگال ایف سی کولکاتہ لیگ میں سب سے زیادہ پرکشش مقامات ہوں گے۔ محمڈن ایس سی، انڈین آرمی، سی آئی ایس ایف، ساو¿تھ یونائیٹڈ ایف سی، باغپت ایف سی، اور سملیشوری اسپورٹنگ بھی حصہ لیں گی۔
رانچی پہلی بار میزبانی کرے گا
رانچی پہلی بار ڈیورنڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ لیگ مرحلے کے میچز اور ایک کوارٹر فائنل 26 جولائی سے 16 اگست تک برسا منڈا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جمشید پور ایف سی، اسپورٹنگ کلب دہلی، انڈین ایئر فورس فٹ بال ٹیم، اور ڈیبیو کرنے والی ڈیفنڈرز ایف سی (سری لنکا) یہاں کھیلیں گی۔
امپھال میں فٹ بال ایک بار پھر سے گونجے گا۔ منی پور کی فٹ بال روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے، امپھال مسلسل دوسری بار ڈیورنڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔خومان لمپاک اسٹیڈیم میں 28جولائی سے 17اگست تک مقابلے ہوں گے۔ اس مرحلے میں تراو¿ ایف سی ،نیروکا ایف سی ، ہندوستانی بحریہ فٹبال ٹیم پہلی بار حصہ لے رہی ایف سی رینگدائی میدان میں اتریں گی۔
شیلانگ میں سیمی فائنل کا رومانچ
پچھلے سال کی کامیاب میزبانی کے بعد، شیلانگ ایک بار پھر ٹورنامنٹ کا اہم مرکز ہوگا۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 31 جولائی سے 20 اگست تک میچز ہوں گے، جس کا اختتام سیمی فائنل میں ہوگا۔ شیلانگ لاجونگ ایف سی، نونگ کیسیہ ایس ایس اینڈ سی سی، لانگسننگ ایف سی، اور ڈیبیو کرنے والی ممبئی ایف سی یہاں حصہ لیں گی۔
ناک آو¿ٹ شیڈول:
چار کوارٹر فائنل کولکاتہ، رانچی اور شیلانگ میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل شیلانگ اور کولکاتہ میں ہوں گے، فائنل 23 اگست کو کولکاتہ میں ہوگا۔ ڈیورنڈ کپ ایک بار پھر انڈین سپر لیگ کلبوں، آئی لیگ کی ٹیموں، سروسز ٹیموں، ابھرتے ہوئے ہندوستانی کلبوں اور غیر ملکی فوجی ٹیموں کا منفرد امتزاج پیش کرے گا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کو امید ہے کہ یہ ایڈیشن ہندوستانی فٹ بال کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ