کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے شری سنت پر عائد تین سالہ پابندی ختم کر دی
ترواننت پورم، یکم جولائی (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز ایس شری سنت کو بڑی راحت ملی ہے۔ کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان پر عائد تین سالہ پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ بدھ کے
کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے شری سنت پر عائد تین سالہ پابندی ختم کر دی


ترواننت پورم، یکم جولائی (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز ایس شری سنت کو بڑی راحت ملی ہے۔ کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان پر عائد تین سالہ پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ بدھ کے روز منعقدہ خصوصی جنرل اجلاس میں متفقہ طور پر شری سنت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق شری سنت نے تنظیم کے خلاف دیے گئے اپنے بیانات پر غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا تھا۔ ان کی جانب سے پیش کی گئی اسی معافی کی بنیاد پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال شری سنت پر تنظیم کے خلاف مبینہ طور پر ہتکِ عزت پر مبنی بیانات دینے کے الزام میں تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ یہ کارروائی گزشتہ کیرالہ کرکٹ لیگ سیزن کے مقابلوں سے قبل کی گئی تھی۔ اب پابندی ختم ہونے کے بعد شری سنت کے لیے کیرالہ کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ لینے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande