ایس کے سنہا نے گیل میں ڈائریکٹر (فنانس) کا عہدہ سنبھالا
نئی دہلی ، یکم جولائی (ہ س)۔ ایس کے سنہا نے بدھ کو سرکاری گیس کمپنی گیل (انڈیا) لمیٹڈ میں ڈائریکٹر (فنانس) کا چارج سنبھال لیا۔ وہ آر کے جین کی جگہ لیں گے،جو 30 جون کو ریٹائر ہوئے ہیں۔ہندوستان کی معروف مربوط توانائی کمپنی ،گیل نے ایکس پر ایک پوسٹ می
ایس کے سنہا نے گیل میں ڈائریکٹر (فنانس) کا عہدہ سنبھالا


نئی دہلی ، یکم جولائی (ہ س)۔ ایس کے سنہا نے بدھ کو سرکاری گیس کمپنی گیل (انڈیا) لمیٹڈ میں ڈائریکٹر (فنانس) کا چارج سنبھال لیا۔ وہ آر کے جین کی جگہ لیں گے،جو 30 جون کو ریٹائر ہوئے ہیں۔ہندوستان کی معروف مربوط توانائی کمپنی ،گیل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایس کے سنہا نے آج گیل (انڈیا) لمیٹڈ میں ڈائریکٹر (فنانس) کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانس اینڈ اکاو¿نٹس) کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ایس کے سنہا نے 1994 میں ایک مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر گیل میں شمولیت اختیار کی اور اب تین دہائیوں سے زیادہ کی مدت کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کمپنی کے مطابق کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاو¿نٹ سنہا نے اپنے دور میں کارپوریٹ فنانس، اکاو¿نٹنگ ، خزانہ ، ٹیکسیشن ، بجٹ ، پروجیکٹ اپریزیشن ، سرمایہ کاروں کے تعلقات، اور انضمام اور حصول جیسے شعبوں میں کام کیا ہے۔گیل نے کہا کہ سنہا نے مالیاتی نظام، فنانس مینجمنٹ ، ڈیجیٹائزیشن،بشمول ایس اے پی پر مبنی مالیاتی عمل اور دیگر آٹومیشن پروجیکٹس کا نفاذ اور سرمایہ کاروں کے تعلقات سے متعلق اقدامات کی قیادت کی ہے ۔ انہوں نے گیل گلوبل سنگاپور پرائیویٹ لمیٹڈ اورگیل منگلور پیٹروکیمکلز لمیٹڈ کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دیں۔کمپنی نے کہا کہ سنہا مالی تفہیم اور اسٹریٹجک وژن کا ایک مضبوط امتزاج ہیں ، جو گیل کی مالی طاقت کو مزید بڑھا ئیں گے اور ایک مربوط توانائی کمپنی کے طور پر اس کی ترقی میں مدد کریں گے۔ ان کی قیادت میں، گیل نے مالیاتی رپورٹنگ کی عمدہ کارکردگی، سرمایہ کاروں کے تعلقات کی شناخت، اور شیئر یافتگان کی قدر کی مسلسل تخلیق میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande