
ماسکو، یکم جولائی (ہ س)۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ کناڈا، یورپ کے ناٹوممالک نے امریکی دفاعی کمپنیوں کو 300 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریداری کے آرڈر دیے ہیں۔
روٹے نے 8-7 جولائی کو انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل فنانشیل ٹائمز کو بتایا، آنے والے سالوں میں یورپ اور کناڈا کے لیے امریکہ سے خریداری کے لیے کل 300 ارب ڈالر کے آرڈرز زیر التواءہیں۔
روٹے نے کہا کہ امریکی دفاعی شعبے میں یورپی اور کینیڈین سرمایہ کاری پہلے ہی امریکہ میں تقریباً 200,000 افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ ناٹوکے آئندہ سربراہی اجلاس میں اتحادی ممالک دفاعی پیداوار بڑھانے پر زور دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید اور مطالبات کے بعد اتحادیوں نے اپنے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، حالانکہ نئے آرڈرز کا بڑا حصہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو جا رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی