کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 183.50 روپے تک سستا ہوا
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ جولائی کے پہلے دن ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلوگرام کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کی ہے۔ اس کمی کے بعد آج سے ملک کی مختلف ریاستوں میں کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر 174 روپے سے 183.50 روپے تک سستا ہو گیا
Commercial-Cylinder-Expensive-0


نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ جولائی کے پہلے دن ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلوگرام کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کی ہے۔ اس کمی کے بعد آج سے ملک کی مختلف ریاستوں میں کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر 174 روپے سے 183.50 روپے تک سستا ہو گیا ہے۔ کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں سب سے زیادہ کٹوتی دہلی میں 183.50 روپے کی گئی ہے، جب کہ کولکاتا میں کم سے کم 174 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی سے ان کمرشیل صارفین کو راحت ملے گی جو ریستوران، کھانے پینے کی اشیا یا کیٹرنگ سروسز چلاتے ہیں۔ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں یہ کمی صرف کمرشیل گریڈ کے سلنڈروں پر ہی کی گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر (کھانا پکانے والی گیس) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد دہلی میں کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر 183.50 روپے سستا ہو گیا ہے اور اب 3,113.50 روپے کے بجائے 2,930 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح ممبئی میں کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر 182 روپے سستا ہو گیا ہے اور 2,885.50 روپے میں دستیاب ہے۔ کولکاتا میں کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 174 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ آج سے کولکاتا میں 19 کلو کا ایل پی جی گیس سلنڈر 3,081.50 روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ، چنئی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 177 روپے کم ہو کر 3,106 روپے ہو گئی ہے۔ دہلی سے متصل این سی آر کے علاقے میں، نوئیڈا میں کمرشیل گیس سلنڈر 183.50 روپے کی کمی کے ساتھ 2,930 روپے میں دستیاب ہے۔ گروگرام میں، 19 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر 182.50روپے کی کمی سے 2,947.50 روپے میں دستیاب ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande