گلوبل مارکیٹ سے مثبت رجحانات، ایشیا ئی بازاروں میں ملا-جلا کاروبار
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ میں آج مضبوطی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہاہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سی
Global-Market-Trends


نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ میں آج مضبوطی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہاہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران خریداری کا رجحان رہا۔ دریں اثنا، ایشیائی بازاروں میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔

ٹیکنالوجی اسٹاک میں اضافے کی وجہ سے امریکی مارکیٹ میں آخری سیشن کے دوران مضبوطی کا رجحان قائم رہا۔ ڈاو¿ جونز انڈسٹریل ایوریج 136.46 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 52,319.20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے گزشتہ سیشن کا کاروبار 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ 7,499.36 پوائنٹس کی سطح ختم کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 393.58 پوائنٹس یعنی 1.52 فیصد اضافے کے ساتھ 26,213.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ وہیں، ڈاو¿ جونز فیوچر آج 210.11 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد کمی کے ساتھ 52,109.09 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تینوں بڑے یورپی بازار پچھلے سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 10,497.12 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.44 فیصد اضافے کے ساتھ 8,403.99 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 368.92 پوائنٹس یعنی 1.48 فیصد اضافے کے ساتھ 24,995.81پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا جلا کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ نو ایشیائی مارکیٹوں میں سے چھ کے انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی سے ٹریڈ کر رہے ہیں، جبکہ تین انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 23,984 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 145.66 پوائنٹس یعنی 0.64 فیصد گر کر 22,881.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں آج بڑی کمی درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 106.41 پوائنٹس یعنی 1.26 فیصد گر کر 8,370.07 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب، نکیئی انڈیکس 361.68 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد اضافے کے ساتھ 70,424 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.49 فیصد بڑھ کر 1,599.04 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے آج ایک نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال، یہ انڈیکس 958.31 پوائنٹس یعنی 2.08 فیصد چھلانگ لگا کر 47,084.22 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس بھی آج شاندار بڑھت کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ فی الحال، انڈیکس 1.21 فیصد بڑھ کر 5,711.30 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاہے۔ اس کے علاوہ ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ 4,138.65 پوائنٹس کی سطح پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 5,174.89 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande